
کرنل(ر) رشید عباسی مرحوم
سابق امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان
کرنل رشید عباسی1دسمبر1924ء کو بگلہ غازی آباد دھیرکوٹ ضلع باغ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔1948ء میں باقاعدہ کمیشن لے کر فوجی افسر بن گئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد1976کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔کرنل رشید عباسی 22اپریل1981ء کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے دوسرے امیر منتخب کیے گئے وہ 1981سے 1989ء تک جماعت اسلامی کے امیر رہے۔کرنل رشید عباسی کی زندگی کے یہ دس برس جہد مسلسل اور چو مکھی جنگ کی زندہ مثال ہے پیرانہ سالی کے باوجود آپ نے مولانا عبدالباری کے لگائے ہوئے پودے کی خون جگر دے کر آبیاری کی۔اس مرد حق آگاہ نے سکون اور آرام کو تج دیا۔ہر لمحہ ریاست کی آزاد ی اور اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کیا۔یہ دسمبر1989ء کی ایک یخ بستہ اداس شام تھی اللہ کا مزدور شاید تھک گیا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کو آرام کی اجازت دے دی وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے بظاہر وہ نظروں سے اوجھل ہو گے لیکن ان کی جدوجہد جاری ہے۔