عبدالرشید ترابی نے حق خودارادیت کے موقع پر ایوان میں قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا

عبدالرشید ترابی نے حق خودارادیت کے موقع پر ایوان میں قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا

مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حق خودارادیت قراردادوں پر عمل درآمد نہ کروانا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گردی ہندوستانی دہشت گردی نہ رکوانے میں اقوام متحدہ کی عدم فعالیت کا کردار ہے دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،کشمیری پر عزم حق خودارادیت کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ہندوستان کی دہشت گردی،ظلم وستم دنیا دیکھ رہی ہے کشمیری اپنے حق سے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے قائدین حریت سید علی گیلانی،شبیر شاہ،میرواعظ،یاسین ملک سمیت دیگر قائدین ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہیں ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں تحریک کا حصہ بن چکے تحریک کی طاقت کو کچلنے کے ہندوستان کے ہتھکنڈوں ناکام ہو چکے ،ہندوستان کے چوٹی کے دانشور،وہاں کی جامعات،طلبہ حق خودارادیت کی حمایت کر رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی سطح پر کشمیر کے حق میں با ت ہو رہی ہے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل شروع کررکھا ہے تا کہ دنیا کی توجہ ہٹائی جائے اور اسے دوطرف ہ مسئلہ کا روپ میں پیش کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے امریکہ سہارے کے ذریعے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوایا جس کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا اس ہاؤس نے متفقہ طور پر قرار داد کے ذریعے مذمت کی حزب المجاہدین تحریک کا اہم حصہ ہے امریکی صدر کے ٹویٹ درحقیقت ہندوستان کی شہ پر کیا گیا ہندوستان نے جارحیت کی غلطی کی تو بہادر افواج اور کشمیری بھرپور جواب دیں گے ،امریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد اور چارٹر کو مسترد کیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ترکی کے صدر طیب اربگان نے امت کی ترجمانی کرتے ہوئے سٹینڈ لیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان نے بھی صحیح معنوں میں قوم کی ترجمانی کی انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کے تسلسل میں جنرل اسمبلی میں سار ی دنیا کا موقف سامنے آیا امریکہ اور اسرائیل تنہا ہو گے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی جیسے انتہا پسند اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اگر امریکہ مسلم دنیا کے خلاف پالیسی بنائے گا تو اس کی مزاحمت ہو گی استعماری ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو ں گے ،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی ماحول بنا ہم اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں قبلہ اول مسلمانوں کا نظریاتی مرکز ہم ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حالیہ پارلیمانی وفد کی ترکی میں پزیرائی پر ترک حکومت ،پارلیمنٹ اور سپیکر ترک پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ہرسطح پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ،ہم نے تقاضا کیا کہ ترکی کے صدر کشمیر پر OICکا اپنی میزبانی میں خصوصی اجلاس بلائیں حکومت پاکستان بھی اس میں بھرپور کردار ادا کرے تاکہ ہندوستان کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو اور تحریک منطقی انجام تک پہنچ سکے حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سفارتی رول کو بڑھایا جائے اور بیس کیمپ میں عدل و انصاف کی فراہمی ،تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی ترجمان بنانے کے لیے ساری کاوشوں کو براؤے کار لایاجائے ۔ عبدالرشید ترابی نے حق خودارادیت کے موقع پر ایوان میں قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس یوم قرارداد حق خود ارادیت کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ آزاد و مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی تمام جماعتیں ، نمائندہ تنظیمیں ، سو ل سوسائٹی اور ریاست کا بچہ بچہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود اردیت پر متحدو منظم بھی ہیں اور اس کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اجلاس ستر سال گزرنے کے باوجود کشمیرکے حوالے سے پاس شدہ متفقہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اورکشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اس بین الاقوامی ادارے کی عدم فعالیت کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے متوجہ کرتا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چارٹر کے آرٹیکل نمبر7کے تحت قابض اور غاصب بھارتی استعمار کے خلاف اسی طرح اقدام کرے جس طرح ایسٹ تیمور اور جنوبی سوڈان میں ان قراردادوں کے نفاذ کے حوالے سے یہ بین الاقوامی ادارے اپنا کردار اد اکر چکا ہے ۔ مقبوضہ ریاست میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اہل کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام محاذوں پر جدوجہد کرنا اپنا استحقاق سمجھتے ہیں اس لیے اس قومی تحریک آزادی کو بھارتی شہ پر دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر سازش اور کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔اجلاس ترکی کے سپیکر کی دعوت پر سپیکر آزاد جموں کشمیر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی میزبانی اور عزت افزائی پر ترکی کی حکومت اور پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے نیز ہر سطح کی ملاقاتوں میں اہل کشمیرکے حق خود ارادیت کی غیر مشروط حمایت پر دلی شکریہ ادا کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ حسب وعدہ ترک حکومت اور پارلیمان کشمیریوں کی بر حق جدوجہد کی ترجمانی کرتی رہے گی ۔اجلاس ترک صدر جناب رجب طیب اردگان جو OICکے سربراہ ہیں کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حق میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے انعقاد اور امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یرو شلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطین کے حق میں اجتماعی موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کے سربراہی اجلاس کے اہتمام کے ذریعے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے گی ۔اجلاس اقوام متحدہ کی طرف سے آزد فلسطین کے حق میں بھاری اکثریت سے منظورکی گئی حالیہ قرارداد کی تحسین کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے بھی اسی طرح سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ زیر بحث لاتے ہوئے حق خود ارادیت کی حمایت کرے گی ۔اجلاس پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ بیانیہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ امریکی جنگ میں پاکستانی قوم کی بے پناہ قربانیوں کو نظر انداز کر کے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ایک بھونڈی کاوش سمجھتا ہے ۔ اجلاس امریکہ بھارت گٹھ جوڑ اور سازشوں کے خلاف حکومت پاکستان کے طے شدہ ہر لائحہ عمل کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر