اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلامی حکومت اور جماعت اسلامی ہی خواتین کوحقوق دے سکتی ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ جامعات،میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کرے گی،خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیے ہیں وہ کوئی اور مذہب نہیں دیتامغرب نے حقوق کے نام پر خواتین کو بے پردہ کیاہے،جماعت اسلامی خواتین کو جماعت میں باعزت مقام دے گی،ان کے مسائل حل کرے گی،خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہے ہیں وہ اپنا کردار اداکریں،مغربی تہذیبی یلغار کااصل ہدف امت کی خواتین اور نوجوان ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کو مغربی تہذیتی یلغار سے بچانا چاہتی ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وویمن ویثرن آرگنائز یشن کی چیئرپرسن فرحت اقبال راٹھورسے مرکز جماعت اسلامی تشریف لائیں ان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمار ا دین مغلوب ہے اور باطل نظام ہم پر مسلط ہے جماعت اسلامی ا س باطل نظام کو ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے،خواتین نے اسلام نے ہمیشہ کردار اد کیا ہے مقبوضہ کشمیرکے اند رمائیں کردار اد کررہی ہے فلسطین کی ماؤں بہنوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے،ہماری خواہش ہے کہ آزا کشمیراور گلگت بلتستان کی خواتین بھی اپنے اسلام کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کردا ر ادا کریں۔