جہلم ویلی،چناری:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ نریندرمودی کے گھناؤنے اور خطرناک عزائم کو پوری قوم متحد اور متفق ہو کر ناکام بنائے گی،مودی نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیااور حملے کی حماقت کی تو کشمیری قابض ہندوستانی فوج کاہماچل پردیش تک پیچھا کریں گے،بیس کیمپ کی اسمبلی نے موجودہ سنگین حالات حال میں اسمبلی کا اجلاس بلاکر بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کے خلاف قانون سازی کرکے جمہوریت کی نفی کی ہے،جماعت اسلامی اسمبلی کی اس غیر جمہوری قانون سازی کی مذمت کرتی ہے،جماعت اسلامی بلدیاتی نمائدوں کے ساتھ ہے اور آنے والے انتخابات میں ایسے افراد کو عوامی مینڈیٹ سے محروم کرے گی،اان خیالات کااظہارانھوں نے جہلم ویلی کے دورے کے دوران میں چناری،چکوٹھی اور دیگر مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دورے کے دوران میں چناری میں درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے نئے شامل ہو نے والوں سے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان پہلکام میں 28افراد کے مرنے پراحتجاج کررہاہے جبکہ دوسری طرف خود ہندوستان کی قابض افواج روزانہ کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے ان کی زمینوں پر قبضے کررہی ہے اور بے گنا ہ کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑارہی ہے،ہندوستان کی قابض فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،انھوں نے کاکہا اسی طرح دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل فلسطین میں بدترین دہشت گردی کررہاہے،نہتے فلسطینیوں پر بمباری کررہاہے۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کے حکمران جرات کا مظاہرہ کریں پوری قوم ساتھ ہے،اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل کا سیاسی معاشی اورسفارتی بائیکاٹ کریں۔