نیلم،کیل:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت بارشو ں سے متاثرین کاحقیقی جائزہ لے کر فوری امداد کرے،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنے بساط کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں سری نگر کے عوام کے برابر ہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں اآئی تو نیلم کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرے گی،نیلم ک ہسپتال،سڑکیں،سکول کالجز اور جامعات کانٹ ورک بنائے گی،یہاں کے عوام کی قربانیوں کا تقاضاہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ نیلم کے دوران میں کیل میں معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع ممتاز پائر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ یہ دوردازعلاقہ ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو یہاں کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنا آتا ہے مگر مسائل حل کرنا وہ اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتے،موروثی سیاست اور انااہل قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے جماعت اسلامی اس قیادت کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دی تو جماعت اسلامی حالات کادھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے عزم کیاہے کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حالات کو بدلیں گے۔