Dr Muhammad Mushtaq Khan

اسرائیل نے عالمی سرحدوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قطر سمیت چھ اسلامی ممالک پر حملے کیے جو کھلے جنگی جرائم ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اسرائیل نے عالمی سرحدوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قطر سمیت چھ اسلامی ممالک پر حملے کیے جو کھلے جنگی جرائم ہیں،،اسرائیل اور ہندوستان بدترین جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،عالمی برادری طرفدار ہے تو اسلامی ممالک کے حکمران کس کااتنظا رکررہے ہیں,جماعت اسلامی کو موقع ملا تو 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی اور ایک ہزار میگاواٹ بجلی آزاد کشمیر کے عوام کو مفت فراہم کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد  کے زیر اہتمام ہارہ کہو میں عزم نو کنونشن میں شریک شرکاء سے خطا کرتے ہوئے کیا، اس موقع  پر، امیر جماعت اسلامی پاکستان حلقہ اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد عطائالرحمن چوہان، ضلعی سیکرٹری راجہ عمیر میر، امیر زون رفیق توحیدی، انوار الثاقب اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ ہر کارکن اپنی فیملی اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے کیونکہ موجودہ دور میں معاشرتی بگاڑ تیزی سے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ایک عظیم اسلامی تحریک کے ساتھ وابستہ کیا۔ نبی کریم ﷺ کو دین حق دے کر اس لیے بھیجا گیا کہ وہ اسے تمام ادیان پر غالب کریں اور عدل و انصاف کے نظام کو قائم کریں۔ اقامت دین کی جدوجہد کے لیے ہمارا انتخاب اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور اعزاز ہے،انہوں نے کہا کہ ظلم کے نظام کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ربیع الاول کا پیغام یہی ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے پیغام کو لے کر چلیں اور سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگیاں بسر کریں۔ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کا حقیقی درد رکھتی ہے،ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے حقیقی کشمیریوں کے ووٹ درج ہونا چاہئیں، غیر کشمیریوں کے اندراج کو ختم کیا جائے،مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے محسن ہیں جن کے گھربار اجڑ گئے اور خاندانوں نے عظیم قربانیاں دیں،انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت ٹریننگ فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کرسکیں۔ ریڈ فاؤنڈیشن کے تحت 6 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جبکہ 400 تعلیمی ادارے قائم کر کے 16 ہزار طلبہ کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال آزاد کشمیر میں 65 کروڑ روپے کے منصوبے مکمل کیے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور ایک ہزار میگاواٹ بجلی آزاد کشمیر کے عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں کثرت سے درود بھیجا جائے اور اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے کیونکہ سیرت رسول ﷺ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مسائل کی آماج گاہ ہے، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں ہے۔امیر ضلع عطا ء الرحمن چوہان نے کہا کہ سی ڈی اے بلا وجہ عوام کو تنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ کشمیر اور پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ہیں، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔امیر زون رفیق توحیدی نے کہا کہ ہمیں اقامت دین کی جدوجہد تیز تر کرنی ہوگی، ہماری دعوت دراصل رب کی بندگی کی دعوت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر