میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں قرآن وسنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے،اسلام کے عادلانہ اورمنصفانہ نظام کے نفا ذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیرکے زیراہتمام کشمیرسے ہزاروں نوجوان 13نومبر کو مظفرآباد میں حق دو طلبہ کنونشن میں شریک ہوں گے،جماعت اسلامی طلبہ کے حقوق کی مکمل حمایت کااعلان کرتی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر طلبہ کے مطالبات پورے کریں،آزاد کشمیرکے ہزاروں لوگ لاہور میں اجتماع عام میں شریک ہوں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مدرسین کی ایک روزہ تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شاہد وارثی،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،مولانا عتیق الرحما ن اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ میرپور شہر کشمیرکا چہرہ اس کے مسائل سمجھ سے بالاہیں حکمران اپنے اپنے مفادات کے لیے یہاں کے عوام کے ووٹ حاصل کرتے ہیں مگر یہ شہراور اس کے عوام مسائل کا شکار ہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہے یہاں کے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں جماعت اسلامی میرپور ڈویثرن کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہاکہ کئی برس گرزنے باوجود آج بھی متاثرین منگلانظر آتے ہیں تو دل خون کے آنسوروتا ہے،سیاسی مافیا ہمارا مسائل کاذمہ دار ہے جماعت اسلامی اس سیاسی مافیا سے قوم کو آزاد کرائے گی۔