اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی پارٹیاں اور نااہل حکمران ہیں،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،مسالکے درمیان ہم آہنگی پیدا رکرے گی،گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی،نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت 50ہزار ہنرمند بنا کر باعز ت روزگار کے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں ہر حلقہ انتخاب سے حصے ہے گی اور کامیابی حاصل کرے گی،ان خالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملاقات کے موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ مولانا تنویر حیدری،مولانا عبدالسمیع،کفایت دین،عبدالباسط،دیگر قائدین موجود تھے،گلگت بلتستان کی قیادت نے گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا اور انتخابات کے حوالے سے بریف کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے کہاکہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات وقت اور حالات کاتقاضاہے عوامی مینڈیٹ والے ہی یہاں کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔