مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ پوری قوم ہندوستان کے گھناؤنے عزائم کے خلاف یک جان اور یک زبان ہوکر مقابلہ کرے گی،امریکہ کی پرستی میں ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں،ہندوستان اور اسرائیل مستند دہشت گرد ریاستیں ہیں،2ارب مسلمان اور 57اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو دنیا سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں،اتحاداور اتفاق ہی میں ہماری طاقت ہے،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآزاد ڈویثرن کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے،اسرائیل نے غزہ کو صحفہ ہستی سے مٹادیاہے اور لاکھوں بچے اور خواتین جو اسرائیلی بمباری سے بچ جاتے ہیں وہ بھوک سے مررہے ہیں،مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔یہ امت کا بہت بڑا المیہ ہے،انھوں نے کہاکہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو ایک ہونا ہوگا اور حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔