اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزا دکشمیرمیں سیاسی بحران اور پارلیما نی انتشار تقاضاکررہاہے کہ شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں،ممبران اسمبلی حق حکمرانی کو استعمال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،جو ممبرا ن پاربرسوں میں چار بارسیاسی وابستگی تبدیل کریں وہ عوام کامینڈیٹ کھو چکے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن آزاد کشمیراور مہارین کے ہر حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم کاآغاز کریں جماعت اسلامی مووثی سیاست اور فرسودہ نظام کو دریا جہلم میں بہادے گی،کرپٹ قیادت کاکٹہرا احتساب کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے امراء اضلاع اور مراء حلقہ جات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امراء نورالباری رراجہ فاضل تبسم سردار زاہدرفیق،،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیرخان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر آزادکشمیرکے تمام حلقوں کا جائزہ لیا گیاا ورآئندہ اکے اہداف طے کیے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کرپٹ قیادت انگریزوں کے دیے ہوئے نظام کو جڑ سے وکھاڑ پھینک دے گی،انھوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کاپاس ہے،موروثی قیادت نے عوام کو کچھ نہیں دیاہے اور یہ تیسری نسل ہے جو عوام پر مسلط ہونے جارہی ہے انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران بھی ہوش کے ناخن لیں ریاست کے آزاد خطوں کے عوام شہدائے اور مجاہدین کے ورثاء ہیں۔