باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ قرآن کی درس گاہیں دین کے مورچے ہیں انہیں مضبوط بنائیں،ضلع باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے جماعت اسلامی اللہ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہے،ظلم ک نظام ختم کرکے اس کی جگہ اسلام کاعادلاانہ نظام قائم کرناچاہیتی ہے،غزہ پر اسرائیل کا حملہ اور نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں پوری امت پر حملے کے مترادف ہے،اسلامی ممالک کے حکمران جرا تک مظاہرہ کریں اور اسرائیل کے مظالم جواب دیں،کشمیراورفلسطین کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے باغ العمر مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدلمنا ن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیاالعمر مسجد میں قائم مدرسے میں تقریب دستاری بند کا اہتمام ہوا فارغ ہونے والے خفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ قرآن وسنت سے دوری کا نتیجہ ہے آج ہمارے اوپر ڈشمن مسلط ہیں،ہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہاہے قرآن وسنت کا نظام فافذ ہواور اللہ سے ڈرنے والے حکمران ہوں تو دشمن کی جرات نہیں ہے کہ وہ اس طرح بے دردی سے قتل عام کرے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کو ریاست میں لانا چاہتی ہے اسی کے لیے جدوجہدکررہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ اللہ کانظام غالب ہواوردنیا سے ظلم مٹ جائے،کفار مسلمانوں پر اس طرح ٹوٹ پڑے ہیں جس طرح بھوکے دسترخواپ ٹوٹ پڑتے ہیں،اس کاایک ہی حل ہے ہمہ گیرجہاد جہاد ی کلچر کوعام کرنا ہوگا۔
