جہلم ویلی،سہربگلہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ظلم پرمبنی استحصالی نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے نکل ہے،عوام کو سوکھی بناناچاہتے ہیں،کبھی مایوس نہیں کریں گے،نریندرمودی اور نیتن یاھو کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران جرات کا مظاہرہ کریں تو کشمیراور فلسطین د نوں میں آزادوسکتے ہیں،امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ بزدل حکمران ہیں،عوام بزدل حکمرانوں سے نجات حاصل کریں تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے سہربگلہ میں افطارڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ علماء کرام اختلافات سے بالاتر کوامت کو متحد کریں،مغرب نے امت کو تقسیم کررکھاہے تاکہ اس کی طاقت بڑھنے نہ پائے،ہماری طاقت اتحاد اور اتفاق میں ہے،علماء کرام انبیاء کے وارث ہونے کے ناطے حقیقی کردار ادا کریں،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ایسے علماء تیارہوں جوجدید چیلنجز سے نمٹنے کا داعیہ اور علم رکھتے ہوں،آج مغرب اپنی روایاتی سازش کو بروئے کار لاتے ہوئے مغاطے پیدا کررہاہے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بارے میں مغاطے پیدا کیے جارہے ہیں جہاد کوبدنام کردیاگیاہے ایسے میں پوری امت کو جہادکی طرف لوٹنا ہوگا،جہاد کے کلچر کوعام کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ بھی جہاد ہے۔
