جہلم ویلی،سراں:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیرکے عوام کے سروں پر 77برسوں سے مکھی مار گروپ مسلط ہے،موروثی قیادت اور برادری ازم کی سیاست نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا،ممبران اسمبلی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دینے کے لیے تیار نہیں جوجمہوریت کی نفی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،قومی خزانہ ایسے لوگوں کے حوالے رہنا کسی طوردرست عمل نہیں ہے،جماعت اسلامی میدان میں اتر چکی ہے ایک لاکھ نوجونوان کو آئی ٹی کی فری تربیت دے کر باعزت روزگا رکے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی کے پاس تبدیلی کاپورا ایجنڈ اموجود ہے ترقیاتی بجٹ کو 40ارب سے بڑھ کر 2سو ارب کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل سراں میں افطارڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں یونین کونسل سراں کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کاساتھ دینے کاعلان کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمارا اجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ اسلام کے عادالانہ نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیاتھا مگر 77برس بیت چکے ہیں و ہ نظام عوام کو نہیں دیاجاسکا،جماعت اسلامی اسلاف کے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،اسلامی نظام ہی ہمارے سارے مسائل کاحل ہے قوم نے تمام سیاسی جماعتوں اور موروثی سیاستدانوں کو آزمالیاہے اور اب مزید گنجائش نہیں ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ریاست کے عوام کے حالات بدل دیں گے،بدلونظام کو حق دو عوام کو مہم چلائیں گے،موجود بوسیدہ نظام عوام کااستحصال کررہاہے،میرٹ کی پامالی اور کرپشن نے عوام جینا دوبھر کردیاہے،ممبران اسمبلی اپنی ذات اور اپنے عزیزوں سے آگے جانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔
