Dr Muhammad Mushtaq Khan

فرسودہ نظام اور نااہل قیادت کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ فرسودہ نظام اور نااہل قیادت کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،ہمارے مسائل کے ذمہ دارموروثی سیاست دان ہیں،امریکہ کی پرسرستی میں ہندوستان اور اسرائیل پاکستان میں تخریب کاری کررہے ہیں،جماعت اسلامی بدلو نظام کوحق دو عوام کو مہم چلارہی ہے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کے خلاف عالمی استعمار کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،جماعت اسلامی کا 51واں سالانہ اجلاس جنرل کونسل 19,18اکتو بر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا،اراکین جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اراکیں جنرل کونسل کے اجلاس کے  حوالے سے جائزہ اجلاس میں شریک ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سماجی سیاسی اور کشمیرکی آزادی کے لیے خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ور کررہی ہے،جماعت اسلامی کا ایجنڈا نظام کی تبدیلی ہے چہرے میں نظام بدلے گا تو تبدیلی آئے گی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے عوام کو مسائل کے حل کے  لیے خونی احتجاج کی ضرورت نہیں ہوگی نظام عدل قائم کریں گے،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں گے،انھوں نے کہا کہ ہمار اچھوٹا سا خطہ ہے اس کے بنیادی مسائل پانچ برسوں حل ہوسکتے ہیں۔جماعت اسلامی زبانی نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر