اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی حکومتیں شدید بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیا پر ان کے لواحقین کو معقول معاوضے اداکریں اور زخمیوں کا مفت علاج کاانتظام کریں،نقصانات کادرست اندازہ لگاکر متاثرین کو معاوضے فراہم کریں،حکومتیں لینڈسلائنڈ نگ کے باعث بند شاہرات کو بحال کریں،گلگت تھک روڈ پر سیلاب سے سیاحوں کی جانیں گئیں اس پر بہت افسوس ہوا،سیاح اس موسم میں سفر پرجانے سے اجتناب کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کی مدد کرنا ہر مسلما ن پر فرض ہے الخدمت فاؤ نڈیشن نے مختلف مقامات پر اپنے بھائیوں کی مدد کی جو قابل تحسین ہے،حکومت متاثرین کی فوری مدد کرے،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اللہ کی رضا کے لیے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں اللہ ا س جذبے کو مزید مہمیز دے،انھوں نے کہا کہ حکومتیں بحالی کے عمل کو تیز کریں اور شاہرات کو کلیئر کریں تاکہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔