گستاخ رسول ﷺکو چوک میں پھانسی دی جائے ، جماعت اسلامی کی سیرت کانفرنس کی قرارداد
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی حلقہ نمبر چارپونچھ کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس میں منظورکردہ متفقہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ گستاخ رسولﷺ کو چوک میں بھانسی دی جائے،قرارداد میں لکھا گیاہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے سب سے پہلے قادیوں کو اقلیت قراردلوانے کی قرارداد منظور کی تھی اس کے بعد پاکستان نے قادیوں کو اقلیت قراردیا،حکومت آزاد کشمیرفوری طورپر ایسے گستاخوں کو سزادے تاکہ آزاد نظریاتی خظے میں اور کسی اس کی جرات نہ کرسکے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ فوری طورپر قانون حرکت میں آئے اور مجرموں کو سز ادے اور اس کے پیچھے جو بھی لابی کار فرمائے ہے اس کا سوراخ بھی لگایا جائے ،یہ مخصوص لابی کس کے ایجنڈے پر ہے اس کی بھی معلومات ہونا وقت اور حالات کا تقاضاہے،آزاد خطے میں ایک سازش کے ذریعے ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں حکومت اور اس کے اداروں کو اس پر نظر رکھینی چاہیے اور ایسے افراد کو سز ادی جائے تو دشمن کوئی سازش نہیں کرسکے گا۔