گستاخ رسولﷺ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،قرارداد جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

گستاخ رسولﷺ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،قرارداد جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی ذمہ داران کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے قرارداد میں ضلع پونچھ میں توہین رسالت ؐ کے حالیہ واقعے پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کو عالمی طاغوتی ایجنڈے کا حصہ قراردیا گیا ہے ،مغرب کی اسلام دشمنی کے پروپیگنڈے کے باوجود بڑے پیمانے پر حکمران خاندانوں کے چشم و چراغ ،دانشوروں اور علمی شخصیات کا اسلام قبول کرنا اس کی حقانیت کی دلیل ہے ،خدا بیزار تہذیب جس کے پاس انسانیت کو دینے کے لیے کوئی ترغیب نہیں ہے وہ خوفزدہ ہوچکی ہے اپنی پروردااین جی اوز کی وساطعت سے مسلم سوسائٹی میں لالچ اور ترغیب سے نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں آزاد جموں وکشمیر کے حساس خطے کو ہدف بنایا گیا ہے اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک طرف اس امر کی ضرورت ہے کہ گستاخ رسول کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے دوسری طرف ریاست قانون اور اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ علماء کرام دینی اور دعوتی تحریکیں اورسوسائٹی میں سنجیدہ پڑھے لکھے لوگ بھی اپنا کردار ادا کریں ،دینِ مبین کی تعلیمات کی واضح کریں تعلیمی اداروں اپنے گھروں اور خاندانوں کی سطح پر اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کریں ،اس کے لیے ضروری ہے کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست میں اسلام کے عادلانہ اور فلاحی معاشرے کو عملی شکل دیں تا کہ نبی رحمت ﷺ کے لائے ہوئے نظام مصطفی ؐ کی برکات سے انسانیت مستفید ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر