Dr Muhammad Mushtaq Khan

طاغوتی نظام اور اس کی محافظ نالائق قیادت تیزی سے انجام کی جانب گامزن ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ طاغوتی نظام اور اس کی محافظ نالائق قیادت تیزی سے انجام کی جانب گامزن ہے،جماعت اسلامی ریاست کے آزادخطوں کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے ساتھ یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی،سرمائے اور موروثی سیاست نے قومی تشخص کوبری طرح مجروح کیاہے،ہم ریاست کے عوام کا تشخص بحال کریں گے،جہلم ویلی کے عوام اب کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے،دونوں بڑی پارٹیاں اس بار ڈاکٹر مشتا ق کی حمایت کریں،چکوٹھی کے عوام نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیاہے شاہرائے سرینگر سے مودی کو پیغام دیتاہوں مقبوضہ کشمیرہندوستان کی 15لاکھ فوج کا قبرستان بنے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوہ جہلم ویلی کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع حاجی بشیر اعوان،سیکرٹری ضلع راجہ نزاکت سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،پروگرامات سے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی کی آخری امید ہے،جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کرے گی،جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کررہی ہے بے روزگاروں کو روزگاردلارہی ہے یتیموں کی کفالت اور بے سہارا لوگوں کی مدد کررہی ہے،اگر عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو آزاد کشمیرکو ترقی میں یورپ سے آگے لے جائیں گے غربت ختم کریں گے،زکواۃ لینے والا کوئی نہیں ہوگا اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں گے،ریاست کے آزاد خطوں قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ہیں مگر نالائق قیادت نے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کیا،وسائل کا روخ اپنے نسلوں کی طرف موڑ دیااور مسائل عوام کی طرف موڑ دیے،جماعت اسلامی اس نظام کو بدلے گی اور عوام کور یلیف فراہم کرے گی نوجوانون کے لیے باعزت روزگار کا اہتمام کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر