پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اسٹیٹ سبجیکٹ کے قانون اور دفعہ 370کو ختم کرنے کے مسئلے کو اقوا م متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے،جماعت اسلامی کی قرارداد

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اسٹیٹ سبجیکٹ کے قانون اور دفعہ 370کو ختم کرنے کے مسئلے کو اقوا م متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے،جماعت اسلامی کی قرارداد 

راولاکوٹ ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی موجود تھے میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ جلسہ عام تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ہزاروں شہداء اورقائدین حریت کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ،جن نامساعد حالات میں کشمیر کے بہادر اور غیور عوام نے نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے اس پر بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے نریندر مودی کی انتہا پسندانہ حکومت جو ریاست کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے مزموم عزائم رکھتے تھے اس کی شدید مذمت کرتا ہے،حکومت پاکستان نریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور حکمت عملی کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلائے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اسٹیٹ سبجیکٹ کے قانون اور دفعہ 370ختم کرنے کی باتیں کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی روح کے خلاف سازش کررہا ہے حکومت پاکستان اس اہم اور سنگین مسئلے کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے قرارداد میں سید صلاح الدین کی گرفتاری کے حوالے سے بھارتی روئیے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس کو نریندر مودی کے خفت مٹانا قرار دیا گیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے 1لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے ہزاروں لا پتہ ہیں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں بھارت نے اپنے اس چہرے کو چھپانے کے لیے صلاح الدین کی گرفتاری کی بات کی ،قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اس کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر قبضے کے خلاف سفارتی سیاسی اور عسکری محاذ پر جدوجہد کرنے کا حق دیتا ہے قرارداد میں OICکا حالیہ کویت میں منعقدہ اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی قرارداد میں تحسین کی گئی اور OICکی طرف سے فیکٹ فائینڈنگ مشن کشمیر بھیجنے کی بھی تحسین کی گئی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر