حویلی:جماعت اسلامی آزا دکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپرحویلی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا حقیقی جائزہ لے کر متاثرین کی مدد کرے،حویلی میں نٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ااور ادارے عوام کی نٹ کی سہولت فراہم کرنے میں غفلت کا ارتکاب کررہے ہیں جماعت اسلامی خبردار کرتی ہے کہ اگر نٹ کی سہولت بہتر کی نہ گئی تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے،جماعت اسلامی حویلی کے مسائل سے لاتعلق نہیں رہے گی عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہاانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حویلی کے عوام کی تحریک آزادی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں،یہاں کے لوگ ہندوستان کی جانب سے آئے دہشت گرد ی کا شکار ہیں،حویلی میں شاہرات،تعلیم اور صحت کی سہولیات ناکافی ہیں،دورداز علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مسائل زیادہ ہیں جماعت اسلامی ور اس کے ادارے اپنے طورپر عوا م کی مدد کررہے ہیں مگر جتنے مسائل ہیں وہ صرف حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔