کشمیرمیں شہداء کا پاکیزہ لہو رنگ لائے گا اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا،جماعت اسلامی کی شوریٰ کی قرارداد
اگر یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل نہ ہوا تو برصغیر میں ایک تباہ کن اور ہولناک ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں منظور کردہ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے ،تحریک آزادی کشمیر کے قائدین ،خواتین،نوجوان،طلبہ و طالبات اور عوام الناس کی جدوجہد اور استقامت اور فقید المثال عوامی انتفاضہ برپا کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے ،اجلاس اس یقین کااظہار کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق مبنی برحق جدوجہد آزادی انشاء اﷲ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،شہداء کا پاکیزہ لہو رنگ لائے گا اور آزادی کا سورج طلو ع ہو گا اجلاس بار پھر اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور حل طلب مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کی آزادنہ مرضی اور رائے شماری سے اس دیرینہ مسئلے کا حل ناگزیر ہے مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس 8لاکھ فوج کے غیر انسانی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ خطے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے اس ظلم وتشدد میں اسرائیلی حکومت اور بھارت گٹھ جوڑ کو جنوبی ایشیا اور عالمی امن کے لیے ایک خطرے ناک قدم قرار دیتا ہے ،اجلاس یہ محسوس کرتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کا ازالہ کرتے ہوئے پرامن طور پر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو برصغیر میں ایک تباہ کن اور ہولناک ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے ،اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام کے قتل عام اظہار رائے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی ،حریت قائدین کی بار بار گرفتاری اور نظر بندی،صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراساں کرنا اور گرفتار کرنا اور کام سے روکنے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ جموں وکشمیر تک رسائی نہ دینا قائدین حریت پر جھوٹے الزمات لگانے بھارتی مذاکرات کار مسٹر شرما کی سری نگر میں مستقل موجودگی نیشنل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر مستقبل میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب کرانے کی مزموم سازشوں کی شدید مذم کرتا ہے ،یہ اجلاس بھارتی حکومت کو باور کروانا چاہتا ہے کہ سازشوں اور پیسے کی ریل پیل ریلوے لائینوں کے بچھانے اور پہاڑی علاقوں میں سرنگیں بنانے،لائن آف کنٹرول پر مستقل آئنی باڑ جیسے منصوے بنانے سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو جو اس وقت 8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے نہتے ہونے کے باوجود جرت کے بے مثال اور عظیم الشان مظاہرے کررہے ہیں آزادی کی تحریک سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ،اجلاس ہندوستان کی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری بلا اشتعال اور مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے جانی اور مالی نقصان پر شدید تشویش کااظہارکرتا ہے اور حالیہ چند ماہ سے سیز فائر لائن پر پائی جانے والی کشیدگی کا نتیجہ ہیں آئے روز اضافہ اور جانی و مالی نقصان کے باعث حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی غیر اعلانیہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور اور موثر اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کوجان و مال کے نقصان سے محفوظ کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں ،شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے فوری معاوضہ جات کا انتظام کیا جائے ،یہ اجلاس بھارت کی جانب سے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں مسلم آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کو مسترد کرتا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین او ر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے اجلاس مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی المیے کے باوجود عالمی برادری کی عدل دلچسپی پر افسوس کااظہار کرتا ہے نیز مسلم ممالک سے یہ امیدرکھتا ہے کہ وہ جسد واحد اورامت واحدہ ہونے کے ناطے کردار ادا کریں گے ،اجلاس اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اوراو آئی سی کے نمائندوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جا کر حقائق پر مبنی رپورٹس سامنے لائیں اور عالمی ادارے بہتے ہوئے خون کو روکنے ،انسانی حقوق بحال کرنے اور استصواب رائے کے لیے اقدامات کریں ،اجلاس پاکستانی میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کرے اور حالیہ عرصے میں بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کا توڑ کرے ،یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے سفارتی ،سیاسی اور عسکری اقدامات کرے اور حریت قائدین کو اعتماد میں لے کر ٹھوس پالیسی مرتب کرے ،اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے اقدامات کرے تا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک کو عزم وحوصلے کا پیغام ملے ،اجلاس 5فروری یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستان اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے یکجہتی کے زبردست مظاہرے اور اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے ،اور یکجہتی کے موقع پر جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے برسر پیکار مقبوضہ خطے کے عوام کو عزم وحوصلے کا زبر دست پیغام دینے پر جماعت اسلامی پاکستان اور خصوصاً دیگر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہے پاکستانی عوام کے جذبے اور جوش وخروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہے آخر میں اس عزم اور امید کا اظہار کرتا ہے کہ شب گریزاں ہو گی آخرت جلوہ خورشید سے۔