جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس عبدالرشید ترابی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قراردادمتفقہ طور پر منظور ہوئی

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس عبدالرشید ترابی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قراردادمتفقہ طور پر منظور ہوئی

اسلام آباد( پ ر)  قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ جس کے نتیجے میں در ہ شیر خان میں کالا خان شہید کرنے اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی خلاف وزری کرتے ہوئے دو خواتین کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کی جانب سے اعلان جنگ قرار دیتاہے ۔ شوریٰ کا یہ جلاس اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ ریاست میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں شہادتوں کے علاوہ لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہاہے دوسری جانب کشمیر اور پاکستان کے خلاف جارحانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے وادی کشمیر میں مجاہدین کے ساتھ جعلی جھڑپوں کاڈرامہ رچایا گیا جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں بے نقاب کیاہے۔ مرکزی مجلس شورٰی کا یہ جلاس اس پر بھی تشویش کا اظہار کرتاہے کہ موجودہ حکومت پاکستان گذشتہ ادوار کی کمزور کشمیر پالیسی کی اصلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے بھارت سے ہر حال میں دوستی قائم کرنے کی گزشتہ حکومتوں ہی کی پالیسی کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا اجلاس حکمران جماعت اور حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتاہے کہ اس اہم مسئلے میں ایک فریق کی حیثیت سے کشمیری اور پاکستان کی قومی قیادت کی مشاورت سے ایک ایسی جامع کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے جو تحریک آزادی کشمیر کی تقویت اور کامیابی کاذریعہ بن سکے اور اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ اس طرح بھارت پر بین الاقوامی دباؤ کا موثر اہتمام کیاجائے جس سے وہ کالے قوانین کے خاتمہ ، فو جی انخلاء اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے مجبور ہو ۔ ا یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ اقوام متحدہ ، او آئی سی ،یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی سیاسی اور انسانی حقوق کے اداروں میں بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے اور بھارت پر یہ بھی واضح کیاجائے کہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت کے بغیر بھارت سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر