عالمی اور اسلامی برادری اسرائیل کی غزہ پر کھلی جارحیت جنگی جرائم کانوٹس لے،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی مرکزی شوریٰ کی قرارداد

عالمی اور اسلامی برادری اسرائیل کی غزہ پر کھلی جارحیت جنگی جرائم کانوٹس لے،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی مرکزی شوریٰ کی قرارداد

 اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس غزہ پر اسرائیل کی کھلی جارحیت اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتا ہے اسرائیلی جارحیت جس کے نتیجے میں 2100سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں4سو سے زائد بچے شامل ہیں،2700بچے مکمل طورپر معذور کیے جاچکے ہیں600سو سے زائد خواتین شہید اور ہزاروں زخمی کی جاچکی ہیں،63سے زائد مساجد شہید اور درجنو ں کو نقصان پہنچایاچکاہے،80سے زائد ہسپتالوں کو مکمل طورپر تباہ کیا چکاہے،اسرائیلی فوج جنگی جہازوں اور ٹینکوں سے نہتے فلسطینیوں پر آگ اور آہن کی بارش کررہی ہے ،ان مظالم پراقوام متحدہ اور آئی سی کی سرمہری کی شدید مذمت کرتا ہے اور قوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی چئیرپرسن کے اس مطالبے پر زور حمایت کرتا ہے کہ اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کیا جائے ،اوریہ اجلاس عالمی اور اسلامی برادری سے اپیل کرتاہے کہ وہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر قرارداد پاس کرکے اسرائیل کے خلا ف جنگی کارروائی کی جائے۔شوریٰ کا یہ اجلاس جدہ ہونے ہونے والے او ائی سی کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شریک اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ سے اپیل کرتاہے کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ٹھوس اور واضح حکمت عملی اپنائیں،یہ اجلاس حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتاہے کہ وہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلوائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلا ف ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔صہیونی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے اپنے دیرینہ منصوبے پر عمل درآمد کی سازشوں کوتیز کرنے کی بھی شدید مذمت کرتاہے ۔ یہ اجلاس سرزمین ِقبلۂ اول کو ناپاک صہیونی قبضے سے آزاد کروانے کے لیے جاری مقدس جہاد اور بے مثال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ جو ان ناپاک کوششوں کے سامنے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔اجلاس حماس کے سربراہ خالد مشعل کی طرف سے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے اسلامی ممالک سے فوج بھیجنے کی اپیل کی حمایت کرتا ہے اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے وہ اپنی فوج فلسطین بھیجیں،اجلاس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ او آئی سے قیام کا موجب بھی مسجد اقصیٰ کی آتشزدگی اور اسرائیلی قبضے کا خاتمہ تھا،او آئی سی اور عرب لیگ فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس قابض اسرائیلی کینسٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے نئے قانون کو کالا قانون قرارد یتا ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو زمینوں پر اسرائیلیوں کا حق ہوگا۔ا س کے تحت فلسطینی مہاجرین کی زمینوں پر قبضہ کرلیاجائے گا جو عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اجلاس عالمی ضمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آوازبلند کرنے والے انسانی حقوق کی تنظمیوں ،اداروں بالخصوص سعیدہ وارثی اور جارج کیلوے جیسے سیاستدانوں کی بھی تحسین کرتاہے ،اوریہ توقع رکھتا ہے کہ دیگر ممبران کینٹ بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی حکومتوں کو آئینہ دکھائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر