اقوام متحدہ تشویش کے بجائے سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو حق دلائے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی قرارداد
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی بھرپو ر انداز سے مذمت کی گئی اور اس کو آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے استعماری ہتھکنڈاقراردیاگیا،قراردا د میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ محض تشویش تک محدود نہ رہے بلکہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو وہ حق دیا جائے جس کا وعدہ بھارت نے کیا تھا اور اقوام متحد ہ میں کیاتھا،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،قرارداد میں لکھا گاہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے اقوام متحدہ میں بھارت کے وعدے کے مطابق ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے،اقوام متحدہ اپنا عہد اور بھارت اپنا وعدہ پور انہیں کرے گا تو کشمیری مجبو ر ہوں گے ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے پر تاکہ اپنا حق حاصل کرسکیں ،کشمیریوں نے مایو س ہوکر ایک بار پھر ہتھیا راٹھائے تو اس کے بھارت اور اقوامتحد ہ ذمہ داران ہوں گے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر کشمیرمیں ہونے والے قتل عام کو رکوایاجائے اور او آئی سی کے تمام رکن ممالک جب تک ہندوستان کشمیریوں کو آزادی نہیں دیتا اس وقت تک ہندوستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کیے جائیں،قراردا د میں یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ ہندوستان افواج زخمیوں کو علاج کی سہولت نہیں دے رہی ہیں او روہ مشکلات حالات کا شکار ہیں ان کی مدد کا راستہ دیا جائے ،ہندوستانی افواج رات اور دن کرفیو کا نفاذ کرکے بدترین ریاستی دشت گردی کا ارتکاب کررہی ہیں ان کو روکا جائے۔