گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپورانداز سے حصہ لے گی،جماعت اسلامی کی شوریٰ کی قرارداد
آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے استور کے دورے کے موقع پر آزاد کشمیر یونیورسٹی کیمپس استور میں کھولنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئندہے اس پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ دیامر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان سست روی کا شکار ہے ڈیم کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اراضی کے معاوضہ جات ڈیم کمیٹی کے مطالبات کے مطابق ادا کیے جائیں ۔ جی بی میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کوششوں سے ایک سال سے امن قائم ہے جسے سبو تاژ کرنے کی سازشیں جاری ہیں حکومت امن کے قیام کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی سے تعاون کرے،گلگت بلتستان میں شفاف انتخاب کروانے کے لیے انتخابی اصلاحات کیے جائیں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں قائم حکومتی ڈھانچہ اپنی ناقص کارکردگی اور غیر فطری و غیر متوازن ہونے کے باعث انتشار کا شکار ہے حکومتی ڈھانچہ اپنی تشکیل کے پانچ سال جس انداز سے مکمل کرنے جا رہا ہے کہ ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہے ترقیاتی کام ٹھپ ہو چکے ہیں اور کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ ان سالوں میں شروع نہ کیا جا سکا ۔ عوام کے لیے عام سہولیات جیسے سڑکوں کی تعمیر ‘ صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کے نظام جیسے بنیادی ضرورتوں کو ان کی دسترس سے باہر ہیں ۔ حکومت اب تک بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب نہ دے سکی غیر شفاف اور غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قابل اور حق دار نوجوان در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔سرکاری نوکریوں میں بھرتی کے لیے جی بی سطح پر قابل اعتماد ادارہ موجود نہیں ۔ سفارش اور رشوت لے کر بھرتی کیے گئے نوجوان بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکومت کو دہائی دے رہے ہیں۔ مجلس شوریٰ کا اجلاس حکومت کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح احوال کے لیے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اصلاح احوال کرے۔ مہدی شاہ اورکرم علی شاہ کے درمیان اختیارات کی کشمکش کو ختم کریں جس سے گلگت بلتستان کے عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔ دوسری جانب نئے الیکشن کمشنر غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے تقرر کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے جائیں اور آئندہ ہونے والے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کے عمل کو بھی شفاف بنانے کی ضرورت ہے ۔نئے الیکشن کے انعقاد اور غیر جانبدار عبوری حکومت کی تشکیل جیسے عام معاملات پر گورنر آرڈرمیں کوئی واضح ہدایات نہ ہونے کے بھی باعث ہو گا گورنر آرڈر کی ناقص ترتیب واضح ہوئی ہے جو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے ۔ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ گورنرز آرڈر میں پائی جانے والی کمزوریوں اور پانچ سال مکمل کرنے والی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے اور ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دے جو گورنرز آرڈر کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے آئندہ تشکیل پانے والی گلگت بلتستان کی حکومت کو تحریک آزادی کشمیر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کرے۔بہتر گورننس آرڈر کی تیاری کے لیے سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے اور خاص طور پر تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے ذریعے شفاف الیکشن کے انعقاد ضروری ہے ۔گلگت بلتستان میں تمام حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے اور آبادی کی بنیاد پر از سر نو حلقہ بندیوں کو یقینی بنایا جائے ۔جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھر پور انداز سے حصہ لے گی ۔ شونٹر ٹنل گلگت بلتستان کے ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے آزاد کشمیر حکومت اوروفاقی حکومت اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کروانے کے لیے اقدامات کرے ۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے استور کے دورے کے موقع پر آزاد کشمیر یونیورسٹی کیمپس استور میں کھولنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئندہے اس پر بھی فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ دیامر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان سست روی کا شکار ہے ڈیم کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اراضی کے معاوضہ جات ڈیم کمیٹی کے مطالبات کے مطابق ادا کیے جائیں ۔ جی بی میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کوششوں سے ایک سال سے امن قائم ہے جسے سبو تاژ کرنے کی سازشیں جاری ہیں حکومت امن کے قیام کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی سے تعاون کرے۔