عبدالرشید ترابی کی ترکی میں عالمی کانفرنس میں پیش کردہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے قرارداد 55ممالک کے 274مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی
عبدالرشید ترابی کی ترکی میں عالمی کانفرنس میں پیش کردہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے قرارداد 55ممالک کے 274مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار اداکرے ، 55ممالک کے مندوبین کی متفقہ قرارداد OICاور عالمی رہنماؤں سے مسئلہ کشمیرحل کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ.
استنبول ( پ ر ) کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ترکی میں ایسام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظورکرلی گئی ، کانفرنس میں 55ممالک کے274مندوبین شریک تھے ، 55ممالک کے مندوبین نے کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کی ہے ، قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے ، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم بندکرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کو روکے ، اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے ، قرارداد مین اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے رائے شماری کا موقع فراہم کروائے ، 55ممالک کے مندوبین نے متفقہ طور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا ۔ کانفرنس میں سرکاری ، غیر سرکاری مندوبین اسلامی تحریکوں کے قائدین ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان ، اہل دانش اور سفارت کار شریک تھے۔واضح رہے کہ یہ ادارہ ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان نے قائم کیا تھا ، یہ ادارہ ہر سال ترکی میں امت کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے عالمی کانفرنس کاانعقاد کرتا ہے جس میں دنیا بھرسے مندوبین شریک ہوتے ہیں اور ان مسائل کے حل تجویزکرتے ہیں ۔