اسلامی حکومت اور جماعت اسلامی ہی خواتین کوحقوق دے سکتی ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسلامی حکومت اور جماعت اسلامی ہی خواتین کوحقوق دے سکتی ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ جامعات،میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کرے گی،خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیے ہیں وہ کوئی اور مذہب نہیں دیتامغرب نے حقوق کے نام پر خواتین کو بے پردہ کیاہے،جماعت اسلامی خواتین کو جماعت میں باعزت مقام دے گی،ان کے مسائل حل کرے گی،خواتین آبادی  کا نصف سے زیادہ ہے ہیں وہ اپنا کردار اداکریں،مغربی تہذیبی یلغار کااصل ہدف امت کی خواتین اور نوجوان ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کو مغربی تہذیتی یلغار سے بچانا چاہتی ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وویمن ویثرن آرگنائز یشن کی چیئرپرسن فرحت اقبال راٹھورسے مرکز جماعت اسلامی تشریف لائیں ان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمار ا دین مغلوب ہے اور باطل نظام ہم پر مسلط ہے جماعت اسلامی ا س باطل نظام کو ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے،خواتین نے اسلام نے ہمیشہ کردار اد کیا ہے مقبوضہ کشمیرکے اند رمائیں کردار اد کررہی ہے فلسطین کی ماؤں بہنوں نے تو تاریخ رقم کردی ہے،ہماری خواہش ہے کہ آزا کشمیراور گلگت بلتستان کی خواتین بھی اپنے اسلام کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کردا ر ادا کریں۔

5لاکھ سے زائد افرادکو جماعت اسلامی کا ممبر بناکر آزا دخطوں کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ نوجوانوں اور خواتین کو بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کا حصہ بناکر ریاست کے آزاد خطوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے،5لاکھ سے زائد افرادکو جماعت اسلامی کا ممبر بناکر آزا دخطوں کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے،5لاکھ شہداء کا مقدس لہو ہندوستان کے حصے بخرے اور کشمیرکی آزادی کا عنوان بنے گا،شیخ عبداللہ کے چنگل سے جماعت اسلامی نے قوم کو نکلا اور ہندوستان کے جبری قبضے کے خلا ف آزادی کی شمع جلائی،ریاست کے آزاد خطوں پرمسلط نالائق قیادت سے جماعت اسلامی ہی نجات دلائے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈ اہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع مرکزی نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل لرحمان ڈاکٹررحما ن،راجہ فاضل تبسم سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،اجلاس میں سابق کام کاجائزہ لیاگیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے لے کر کارکن تک ہر فرد پوری یکسوئی کے ساتھ اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرے اللہ کے پیغام کواللہ کے بندوں تک پہنچائے،فیلڈ کے اندر جماعت اسلامی کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے ریاست کی تمام پاور پالیٹکس کرنے والی پارٹیاں فیل ہوچکی ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرسکیں،کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار کرنے کی بجائے اس سے روگردانی کی ہے،آزاد کشمیرکی قیادت حقیقی کردار ادا کرتی تو آج کشمیرآزاد ہوتا اس نالائق قیاد ت نے نہ تو آزاد کشمیرکے مسائل حل کیے اور نہ ہی کشمیرکی آزادی میں اپناکردار اداکیا،اب وقت آگیا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی نظام بھی بدلے گی او رکشمیربھی آزاد کرائے گی۔

کارکن اللہ کے دین کا پیغام لے کر آزا دکشمیرکے شہروں اور بستیوں میں پھیل جائیںڈاکٹر محمد مشتاق

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے دین کا پیغام لے کر آزا دکشمیرکے شہروں اور بستیوں میں پھیل جائیں،ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک اللہ کے دین کی دعوت پہنچائیں،اللہ کے دین کو قائم اور نافذ کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے،فریضہ امامت دین پوری امت پر فرض ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،جو کام اللہ اپنے پیغمبروں سے کراتے تھے وہ آخری نبی کے بعد ا س امت کے ذمہ ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے تین روزہ مدرسین کی تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع  پرقاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ مولانا منیر ضیاپروفیسر ڈاکٹر حبیب لرحمان عاصم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیاجائے اسوائے رسول ﷺکا اپنایا جائے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قیام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کے دین کا پہلے فہم حاصل کیاجائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 24سووارڈ ز میں درست کے حلقے شروع کرنا چاہتی ہے جلد کشمیر کے ہر وارڈز میں درس قرآن شروع کریں گے۔جماعت اسلامی کا ہر فرد عوام کے پا س جائے اس کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائے جماعت اسلامی کی دعوت کوئی نئی دعوت نہیں ہے بلکہ وہ دعوت ہے جو انبیاء نے دی ہے جماعت اسلامی انبیا کی دعوت کو لے کر نکلی ہے۔

وکلاء معاشرے کا پڑھالکھاطبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

شرقی باغ سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے حلف لیا
وکلاء معاشرے کا پڑھالکھاطبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
باغ: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کا پڑھالکھاطبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،وکلاء مسئلہ کشمیرکو عالمی عدل انصاف سمیت انسانی حقوق کے مراکز میں اٹھائیں،وکلاء بنچ اور بار میں تال میل کے ساتھ عدالتی نظام کی اصلاح میں کردار ادا کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں شکست کھاچکاہے،مودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،شیخ عبداللہ اور آزاد کشمیرکی نالائق قیادت نے قوم کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی سماج کے ہرطبقے کو اپنے ساتھ ملاکر حقیقی تبدیلی لائے گی،وکلا ء کے لیے جماعت اسلامی نے اسلامک لائرز فورم تشکیل دیاہے،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمود ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ باغ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وکلاء جب بھی تحریک میں شامل ہوتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہے وکلاء معاشرے میں حق کے گواہ بنے تاکہ معاشرہ ظلم سے پاک ہو،انھوں نے کہاکہ وکلاء کے لیے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے،جماعت اسلامی نے شیخ عبداللہ کی سحر سے کام کو نکلا اور اب آزاد کشمیرسے موروثی سیاست سے قوم کو نکالے گی،موروثی سیاست ہمارے مسائل کی جڑا ورنوجوانوں کے حقوق کی غاصب ہے،جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں کوئی بھی فرد امیر جماعت بن سکتاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس عوام کی فلاح اور کشمیرکی آزادی کو ایجنڈا موجود ہے۔صدر بار ایسو سی ایشن  راجہ محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ سید مودودی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی وہ نہ صرف جنوبی ایشا بلکہ دنیا کے ہر کونے میں مختلف ناموں سے کام کررہی ہے اور یہ فکر انسانیت کو متاثر کررہی ہے،سابق صدر بار سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلا می کا تحریک آزاد کشمیراور یہاں کے عوام کی فلاح کے لیے کردار شاند ار ہے،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے حلقہ شرقی باغ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور درجنوں افراد جماعت اسلامی شامل ہوئے امیر ضلع باغ سردارسجاد چغتائی اور میجر تصورگردیزی اور امیر حلقہ مختار چتغائی ہمراہ تھے۔

 

،مغربی ممالک کے غیر مسلم  مسلمانوں کے مضبوط خاندانی نظام کودیکھ کر اسلام قبول کررہے ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق

باغ،آویڑہ:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ مغربی ممالک کے غیر مسلم  مسلمانوں کے مضبوط خاندانی نظام کودیکھ کر اسلام قبول کررہے ہیں،مسلمانوں کاخاندا نی نظام مغرب کو متاثر کررہاہے،مغرب کا خاندانی نظام بری طرح متاثرہوچکاہے،اللہ نے اپنی مخلوق کے لیے جو بہترین نظام دیاہے وہ اسلام کا ہے،اسلام کا معاشی سیاسی اور خاندانی نظام ہی دنیا کے لیے باعاث رغبت ہے،نہام نہاد مغرب اسلام کے اس نظام خائف ہے،جماعت اسلامی اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکات اسی اسلامی نظام کے  قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،عوام جماعت اسلامی  کا ساتھ دیں ہم اسلام کا عادلانہ نظام غالب اورقائم کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اویڑہ میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالغفور غفاری کی بیٹی کی نکاح کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سمیت سنیئر صحافیوں وکلاء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی عبدالرشید ترابی نے خصوصی دعاکرائی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمارے عورت خالص ہے،پاکستان اور خاصل اسلامی ممالک میں ہر شہ میں ملاوٹ ہوسکتی ہے مگر عورت پاک دامن اور خالص ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرہ اور خاندانی نظام محفوظ ہے۔

ذیلی زمرہ جات

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر