
ڈاکٹر خالد محمود خان
سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان
ڈاکٹر خالد محمود خان1956کو راولاکوٹ میں پیداہوئے،ابتدائی تعلیم رہاڑہ سے حاصل کی،میڑک صابر شہید ہائی سکول سے پاس کیا،ایف ایس سی،کاا امتحان حسین شہید ڈگری کالج سے پاس کیا،ایم بی بی ایس چندکاہ میڈیکل کالج سے کیا،شروع میں میڈیکل آفیسر بھرتی ہوئے مگر بعد ازاں اپنا پرائیویٹ ہسپتال قائم کیا جو آج تک چل رہاہے۔راولاکوٹ سے تین بار انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔سیاسی سرگرمیاں زمانہ طالب علمی سے شروع کررکھی ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن رہے۔حلقے میں پہاڑی میں تقرر کرنے کے حوالے سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ،مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔1جولائی2017ء سے30جون2023 تک امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔