جہدوجہد،کشمکش،استقامت،انقلاب
پہلا دن
13جولائی 1974ء کا تاریخی یادگار دن۔اس روزجماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کا قیام عمل میں آیا۔ یہی وہ دن تھا جب 13 جولائی 1931ء کو سری نگر میں 22 فرزندان توحید کو عبدالقدیر کے مشہور مقدمے کی سماعت کے دوران نماز ظہر کی اذان مکمل کرتے ہوئے ڈوگرہ پولیس نے شہید کر دیاتھا۔ اس یاد گار موقعے پر آزاد کشمیر و پاکستان سے کوئی ڈیڑھ دو درجن متاثرین و وابستگان جماعت اسلامی مدنی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں گیارہ بجے دن جمع ہوئے۔ اس ہراول دستے کے اولین شرکاء کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔ ۱۔ مولانا فتح محمد امیر ضلع راولپنڈی مہمان خصوصی ۲۔ مولانا صدر الدین الرفاعی راولپنڈی۳۔ مولانا عبدالباری راولپنڈی ۴۔پروفیسر الیف الدین ترابی پلندری آزاد کشمیر۵۔ مولانا فتح عالم پشاور ۶۔محمد اقبال فاروقی (تراڑکھل)۷۔ چوہدری عبدالخالق میر پور آزاد کشمیر۸۔ سردار عبدالخالق خان راولاکوٹ۹۔ انجینئر محمد صادق (فرزند ارجمند مولانا شیر علی خان تفہیم العلوم بن جونسہ آزاد کشمیر)۰۱۔ سردار رحمت اللہ کوٹلی آزاد کشمیر۱۱۔ چوہدری محمد اکرام ایڈوکیٹ میر پور آزاد کشمیر۲۱۔ سید نعمت اللہ شاہ سوہاوہ پاکستان۳۱۔محمد الیاس بٹ ایڈوکیٹ ک...
مزید پڑھیں