جماعت اسلامی کا ساتھ کیوں دیں؟

جماعت اسلامی کانام آپ نے ضرور سنا ہوگا، لیکن جب بھی سنا ہوگا شاید یہ سوچ کرگزر گئے ہوں گے: ایسی مذہبی اور سیاسی جماعتیں تو بہت سی ہیں کیاضروری ہے کہ میں اس میں شامل ہونے اور کچھ کرنے کاسوچوں؟

آپ جماعت اسلامی کا ساتھ کیوں دیں؟

آیئے! بات یہاں سے شروع کریں کہ زندگی آپ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ زندگیہے تو دنیا کی ہرنعمت سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں، اور آخرت کی ساریلازوال نعمتیں بھی کما سکتے ہیں۔ اگر زندگی ہی اصل نعمت ہے تو پھر زندہرہنا ایک خوش گوار تجربہ اور لذت بخش کام ہونا چاہیے۔لیکن............سوچیے، تو آپ کاد ل خود پکاراٹھے گا کہ آج زندگیپریشانیوں کے بوجھ تلے پسی جا رہی ہے اور زندہ رہنا ایک تلخ تجربہاورتکلیف دہ کام بن گیا پیٹ بھرنے کی فکر میں، اور جن کا بھرتا ہے ان کواور بھرنے کی فکر میں تگ و دو کرتے صبح سے شام ہوجاتی ہے۔ پھر بھی ساریعمران ہی فکروں میں گزر جاتی ہے کہ دن دوگنی رات چوگنی بڑھتی ہوئی قیمتوںکے ساتھ خرچ نہیںپورا ہوتا، رہنے کے لیے صاف ستھرا مکان میسرنہیں،بچوں کوداخلے نہیںملتے اور مل جائیں تو روزگار کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھاتےپھرتے ہیں،علاج کے لیے کمرتوڑ اخراجات اور ہسپتالوں کے چکر بس سے باہر ہیں۔
وطن عزیز کو دیکھیے تو ہر طرف ظلم اورفسادکاراج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سبانسانوں کو برابر بنایا ہے، لیکن چند لوگوں نے اپنے حق سے زیادہ زر، زمیناورطاقت حاصل کر لی ہے۔ اپنے جیسے انسانوں کی گردن پرسوار ہو کر ان پرغربت و جہالت مسلط کررکھی ہے۔ اپنے ہم وطنوں کو کمزور بنا کر ان کے حقوقدبالیے ہیں اور ان کو زندگی کی معمولی خوشیوں سے بھی محروم کررکھا ہے۔بددیانتی اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور جائز سے جائز کام بھی سفارشاوررشوت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ پولیس کے ہاتھوں عزت محفوظ نہیں، جیبیں خالیکرکے بھی عدالتوں میںانصاف نصیب نہیں ہوتا ، تعلیم کا معیار پست ہے اوراخلاق کااس سے بھی کہیں زیادہ گرا ہوا۔ گھر کے اندر ہوں یا باہر، دل ونگاہ کو پاک رکھنا محال ہے ۔ فوجیں دشمن کو فتح کرنے کے بجاے اپنی قوم کوہی مارشل لا کے ذریعے بار بار فتح کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور سرکاری افسرعوام کے خادم بننے کے بجائے ان کے آقا بن بیٹھے ہیں۔
امت کو دیکھیے،تواگرچہ دنیا کا ہر پانچواں آدمی مسلمان ہے، مگرمسلمان کادنیا میں وزن ہے نہ عزت۔ دنیا کی غالب قومیں دونوں ہاتھوں سے اس کولوٹنےاوردبانے میں لگی ہوئی ہیں، مگر وہ بے بس تماشا ئی ہے یا خوشی خوشی ان کےدام میں پھنستا ہے۔
آپ اکثر سوچتے ہوں گے کہ مسائل کا یہ جنگل کیسے صاف ہوسکتا ہے اورزندگی اطمینان کاگہوارہ کس طرح بن سکتی ہے۔
جماعت اسلامی کا پیغام اور پروگرام اسی سوال کا جواب ہے۔

ہمارا پیغام

اگرمسلمان آج دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور ان کے مصائب سب سے بڑھکر ہیں تو وجہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ ہم نے وہ مشن فراموش کردیا ہے، جسکے لیے یہ امت بنی تھی۔ ہم ا للہ اور اس کے رسولﷺ سے بے وفائی کررہے ہیں۔ہم نے اس دنیا کوہی اپنا محبوب ومطلوب بنا لیا اور خدا کے دین کے لیے اپنےوقت اور مال کاکوئی حصہ صرف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مسلمان قرآن پڑھتےاوررسولﷺ کی محبت کادم بھرتے ہیں ،لیکن ان کے احکام کی خلاف ورزی کرنے سےبالکل نہیں جھجکتے۔جماعت اسلامی ہر مسلمان کویہ پیغام دیتی ہے کہ خداکوخدااوررسول کورسول مان کرتمہارے لیے جائز نہیں کہ تم زندگی کے کسی حصے میں انکے خلاف چلو بلکہ تمہارا فرض ہے کہ پوری زندگی میں اللہ کے دین کو غالبکرنے کے لیے جان و مال سے جہاد کرو۔ اور یہ کام اس وقت تک نہیں ہوسکتا جبتک تم جمع ہوکرایک جماعت نہ بن جاو۔
اس کارِرسالت کے فرض کو اداکرنے کے لیے جماعت اسلامی بنی ہے۔یہ محض ایکسیاسی جماعت نہیں جس کی سرگرمیاں انتخابات تک محدود ہوں، نہ ایک مذہبیجماعت ہے جس کی دلچسپیاں صرف اعتقادی و فقہی اور روحانی مسائل ہی کے لیےمخصوص ہوں۔بلکہ ہماری ساری جدوجہد کامقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم اللہ کےمطیع اورفرمانبردار بن جائیں اور اس کی رضا اورقربت حاصل کریں۔ یہ رضا اورقربت ایک ایسے انقلاب کے لیے جدوجہد سے ہی حاصل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میںدلوں پر بھی اللہ کی حکومت قائم ہوجائے اور پوری زندگی پر بھی وہ پرائیویٹہوں یاپبلک۔ یہ اعلان کہ زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ کی ملکیت ہے”اس ہمہگیرانقلاب“ کی دعوت ہے۔

ہماراپروگرام

جماعت اسلامی کاپروگرام یہی ہے کہ اپنے پیغام سے غافل لوگوں کوجگائے۔جوساتھ دیں ان کی تربیت کرکے ان کو منظم قوت بنادے، معاشرے میں صحیحاسلامی فکر، اسلامی سیرت اور سچے مسلمان کی سی عملی زندگی پیداکرنے کیکوشش کرے اورعوام کی قوت سے زندگی کے ہر شعبہ میں بالخصوص حکومت میں،خدااور رسول کے باغیوں کے ہاتھوں سے قیادت اورفرماں روائی چھین کر اس کے مطیعفرماں بردار بندوں کے حوالے کردے۔ جماعت اسلامی اپنی ساری قوت پاکستانکوایسی ایک فلاحی واسلامی ریاست بنانے میں لگارہی ہے:
  • جو خلافت راشدہ کانمونہ ہو۔
  •  جوہرشہری کوا س کی بنیادی ضروریات(روٹی،کپڑا ،مکان،علاج،تعلیم،انصاف) کی ضمانت دے اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کرے۔
  •  جہاں تمام بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہوں۔
  •  جہاں عوام انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی سے جسے اقتدار میں لاناچاہیں لاسکیں اور جسے ہٹانا چاہیں ہٹا سکیں۔

آپ کادل کیا کہتا ہے؟

اگرجماعت اسلامی کاپیغام اور پروگرام آپ کوبرحق لگتا ہے تو ہم آپ کودعوتدیتے ہیں کہ آپ اس جدوجہد میں ہمارے ساتھی بنیں اور جماعت اسلامی میںباقاعدہ شامل ہوں، جماعت اسلامی چندمخصوص لوگوں کا گروہ نہیں بلکہ عوامالناس کی جماعت ہے۔ وہ عوا م الناس جو ظلم اور ناانصافی پرکڑھتے ہیں اوراسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ظلم کاشکنجہ گھر بیٹھ کر کڑھنے یازبانی جمعخرچ سے نہیں ٹوٹ سکتا۔ یہ شکنجہ تبھی ٹوٹے گا جب آپ خودجدوجہد میں شاملہوں گے۔لہٰذا آپ خود اٹھ کراپنے وقت اورمال کاایک معقول حصہ اللہ کے کا ممیں لگا دیں۔ جب آپ کی طرح سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے تو وہ دن دور نہیں جبظلم اور بے انصافی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے، عدل کاسورج طلوع ہوگا اور ہمسب پر صرف اللہ کی حکومت ہوگی۔
آپ کا ضمیر ،آپ کاملک، آپ کی ملت، دکھی انسانیت ، سب آپ کو پکار رہے ہیں ۔ دنیا میں عزت و سربلندی اورآخرت میں جنتآپ کی منتظر ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر