مشتاق احمد ایڈووکیٹ
نائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان
ابتدائی تعلیم پرائمری اپنے گاؤں ڈوئیاں اور بونجی کے بعد مڈل اور میٹرک اسلامیہ کالج پشاوریونیورسٹی جبکہ گریجویشن ایس ایم کالج کراچی،ایم اے ایل ایل بی کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی، پشاور میں وکالت پریکٹس شروع کی اور لائسنس پشاور بار سے حاصل کیا پشاور اور گلگت میں بطور وکیل 1986سے1999ء تک پریکٹس کیا۔
دوران طالب علمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سے طویل وابستگی پشاور تا کراچی رہی،مشتاق احمد ایڈووکیٹ کراچی یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے فکیلٹی ایف آر رہے
1986ء میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے رکن بنے اور گلگت بلتستان کے امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے،امیر ضلع گلگت،امیر ضلع استور،سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان رہے،بعدازاں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر و قائمقام امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیںمشتاق احمد ایڈوکیٹ نے اپنے دور کی گلگت بلتستان کی تمام سیاسی تحریکوں اور وکلا کے فورم سے گلگت بلتستان کے حقوق کےلئے جدوجہد کی اور قائدانہ قرار اداکیا،
مشتاق ایڈووکیٹ2015-2014ء میں گلگت بلتستان کی انٹیرم حکومت میں وزیر قانون و پارلیمانی افیئرزکی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔