راجہ ذاکر خان
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان
راجہ ذاکرخان آزاد کشمیرکے ضلع باغ کے گاؤں کفل گڑھ میں 25ستمبر 1969کو پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کفل گڑھ سے حاصل کی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج باغ سے بی اے ، ایم اے سیاسیات پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا،عربک لینگویج عالمی اسلامی یونیورسٹی اسلا م آباد ،انگلش لینگویج نمل یونیورسٹی اسلام آباد اورصحافت کا سرٹیفیکٹ ہاؤس آف نالج اسلام آباد سے حاصل کیا
تعلیم مکمل کرنے کے بعد الاقصیٰ فاؤنڈیشن سے وابستہ ہوئے رسالہ بیت المقدس کے ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ میڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں، رسالہ محور کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا،ہفتہ روزہ ندائے مفتی میں بطور ایڈیٹر کام کیا،کشمیرفلسطین سمیت قومی اورعالمی ایشوز پر ہزاروں مضامین لکھے جو قومی اور ریاستی اخبارات میں شائع ہوئے،روزنامہ خبریں،روزنا مہ نوائے وقت کے ادارتی صحفے پر کئی سال مستقل کالم لکھتے رہے،فلسطین اور کشمیرپر کتاب صبح نو کے عنوان سے لکھی۔
زمانہ طالت عملی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوگئے تھے جمعیت کے رکن اور مقام کی ذمہ داریاں اد اکیں اور تعلیم سے فارغت کے بعد جماعت اسلامی کے رکن بنے اوراس وقت مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طورپر ذمہ داریاں اداکررہے ہیں