تازہ خبریں

حصہ دوم

ممبر شپ

شرائط ممبر شپ

دفعہ نمبر6

ریاست جموں و کشمیر کا ہر مسلمان مرد و عورت جو آزاد جموں و کشمیر بشمول گلگت بلتستان شمالی علاقہ جات) ` پاکستان یا بیرون ریاست کہیں اور مقیم ہو ¾ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کا ممبر بن سکتا ہے بشرطیکہ وہ

(الف) اللہ کے دین کو قائم کرنے کی جدوجہد کا عزم کرے۔

(ب) دستور جماعت کی پابندی کا عہد کرے۔

ممبر بننے کا طریقہ

دفعہ نمبر7

جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کا ممبر بننے کا طریقہ یہ ہوگا کہ ممبر بننے کا / کی خواہش مند امیر جماعت یا اس کے مقرر کیے ہوئے مجاز شخص کے سامنے ضمیمہ نمبر ۱ کے مطابق حلف اٹھائے گا/ گی اور ممبر شپ کے مقررہ فارم کی تکمیل کرے گا / گی۔ ممبر کے فرائض

دفعہ نمبر8

ممبر شپ حاصل کر لینے کے بعد ہر ممبر بتدریج اور بقدر استطاعت

(الف) دین کا ضروری علم حاصل کرے گا / گی۔

(ب) اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول  صلی اﷲ علیہ وسلم کی ہدایت کے مطابق گزارنے کی کوشش کرے گا/ گی۔

(ج) اپنے حلقہ تعارف میں اقامت دین کی جدوجہد کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت میں شامل کرنے کی کوشش کرے گا / گی۔

(د) تحریک آزادی کشمیر کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا / گی۔