تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب حوصلہ افزا تھا،اب اسی کی روشنی میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی جائے شیخ عقیل الرحمن
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب حوصلہ افزا تھا،اب اسی کی روشنی میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کی سی حالت اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ بھارت کی دشمنی کا ثبوت ہے،بلوچستان اور پاکستان میں تخریب کاری بھارت کروا رہا ہے،حکومت پاکستان لائن آف کنٹرول پر ہونے والے تجارتی معاہدوں کی نظر ثانی کرے اور اپنی واضح پالیسی ترتیب دے،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو پرویز مشرف نے نقصان پہنچایا اگر مشرف یو ٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا تب تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔