تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

جماعت اسلامی ایسی اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی جو قومی سلامتی اور وقار کی دھجیاں اڑا رہی ہے ‘عبدالقادر ملا کو سزا پاکستان سے محبت کی بنیاد پر ہندوستان کی ایما پر دی گئی ‘ یہ جماعتوں کا مسئلہ نہیں دو قومی نظریے کا مسئلہ تھا‘ حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے ‘دوبارہ انتخابات کروائے جائیں‘ ہندوستان سے ساز باز کر کے پاکستان کو دو لخت اور فوج کو مروانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘ جماعت اسلامی راجہ فاروق حیدر اور سردار میر اکبر کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے قرار داد اسمبلی میں پیش کی راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امراء شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،مشتا ق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے لاکھوں کشمیریوں کے قاتل ہندوستان کو پسندیدہ ملک اور دو قومی نظریے کی حفاظت کے لیے پھانسی پانے والے ملا عبدالقادر کی مخالفت کرکے ہندوستان نوازی ثابت کر دی ہے ‘ جماعت اسلامی کا ایسی اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی جو دشمنوں کو پسندیدہ قرار دے اور اپنوں کو غیر قرار دے ایسے ممبران اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے فوری طور پر ان کی نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں ‘ بیس کیمپ کے پیپلزپارٹی کے ممبران سمبلی نے اپنے حلف کی خلاف وزری کی ہے ،عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے وہ اب اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں ہیں،عبدالقادر ملا کو ہندوستان کی ایما پر پاکستان اور دو قومی نظریے سے محبت کی بنیاد پر پھانسی کی سزاسنائی گئی یہ کوئی نمبر سکور کا مسئلہ نہیں تھا اور نہ ہی جماعت کا مسئلہ تھا بلکہ دو قومی نظریے کی محبت کا مسئلہ تھا اور کشمیریوں کو یہ پیغام دینے کا مسئلہ تھا کہ وہ تحریک آزادی سے باز آ جائیں ۔پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا کہ وہ ہندوستان نوازی کی مرتکب ہوئی ہے ترجمان کے مطابق ہندوستان سے ساز باز کر کے پاکستان کو دو لخت کروانے اور پاک فوج کو مروانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ عبدالقادر ملا کی سزاددہلی میں لکھی گئی اور بنگلہ دیش میں نافذہوئی یہ پیغام کشمیریوں کو دیا گیاہے کہ وہ اپنے تحریک سے دست کش ہوجائیں۔مگر کشمیری پرعزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔