تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

باغ ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق نے بھارت کی طرف سے بلااشتعال سرحدی علاقوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،پیپلز پارٹی کی حکومت کو موسٹ فیورڈنیشن قرار دینا بھارت کی فائرنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نثار شائق نے کہاکہ بزدل ،بے ضمیر اور بے حمیت حکمرانوں نے کشمیری مجاہدین کی پیٹھ پر چھڑا گھونپ کر تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ غدار ی کی ہے ،انہوں نے بھارت کو خبرادر کرتے ہوئے کہاکہ اگر سرحدی علاقوں پر فائرنگ بند نہ کی تو مجاہدین کشمیر اس کا بھرپور جواب دیں گے ،انہوں نے اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کے بے حس حکمرانو ں سے مطالبہ کیا ہے کے بھارت کی جارحیت کا نوٹس لیں ،انہوں نے عوام سے اور بالخصوص کشمیری نوجوانوں سے کہا کہ ملک کے دفاع اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اپنا کرادر ادا کریں ،بے حمیت کی زندگی سے جرات اور بہادری سے آزادی کی خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا عظمت ہے ،انہوں نے جماعت اسلامی ، شباب ملی ، اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد خطے میں نوجوانوں کومنظم کریں اور ظالم بے حس اور بے حمیت حکمرانوں سے نجات کے لیے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کرادر ادا کریں ، حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ واپس لے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بیس کیمپ میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،عوام کے مسائل کا حل اسلامی نظام زندگی میں ہے ،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کا دیا ہوا نظام غالب کرنا چاہتی ہے ۔