تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

لاکھوں نوجوانوں کو اسلامی جمعیت طلبہ نے مقصد زندگی کا شعور دیا جو انسانیت کی سب بڑی خدمت ہے،لیاقت بلوچ،عبدالرشید ترابی
اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اعظیم اثاثہ ہے،یہ ایسی تحریک اور ادارہ ہے جس نے نوجوانوں کی کردارسازی کرکے ان کو میدا ن عمل میں اتارا ہے جنھوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے،نوجوانوں کو مغربی تہذیب کی زد سے بچانا اور ان کو اسلامی تہذیب کی طرف لانا جمعیت کا خاصہ ہے،کشمیرکی آزادی کی تحریک میں جمعیت نے تاریخی کردار ادا کیا
شیخ عقیل الرحمان،راجہ نزاکت علی،نذیر شاہ اور دیگر کا جمعیت کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے لاکھوں نوجوانوں کو اسلامی جمعیت طلبہ مقصد زندگی کا شعور دیا،یہ اللہ کا سب سے بڑا عطیہ اورانسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے یہ اپنی تاسیس آج تک لاکھوں صاحب کردار نوجوانوں کو میدان میں اتارا اور وجہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی،نائب امیر شیخ عقیل الرحمان،ناظم کشمیرراجہ نزاکت علی خان،امیر ضلع نذیر حسین شاہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ امت کے نوجوانوں کو آگاہ کرنا کے امت کی کیا ذمہ داری ہے،اللہ تعالیٰ نے امت کے ذمہ یہ کام لگایاہے ،اس کو کس طرح اداکرنا ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرجمعیت کی تربیت گاہ کے موقع پر ناظم اعلیٰ پاکستان تشریف لائے اور جمعہ کی نماز کی تیاری کے لیے دریا نیلم پر گئے اور اس وہاں ڈوب کر شہید ہوگئے،یہ بہت بڑی قربانی ہے،جو جمعیت نے آغاز میں ہی دی،کشمیرمیں جمعیت کی تاسیس کے موقع پر یہ قربانی جمعیت کو دینا پڑی ہے،اسی قربانی کا نتیجہ ہے کہ آج جمعیت کشمیرکی سب سے بڑی منظم تنظیم ہے،کشمیرکے جہا د آزادی میں اس کا مثالی رول ہے،مقبوضہ کشمیرکے اندر بھی جمعیت کی تیار کردہ فیصل نے آزادی کی تحریک کی آبیار ی کی اور کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو مغربی تہذیب کی زد سے بچانا اور ان کو اسلامی تہذیب کی طرف لانا جمعیت کا خاصہ ہے،نوجوانوں کو قرآن وسنت کی طرف لانا ان کی اللہ کے دین کی دعوت پہنچا نے کی بڑی ذمہ داری جمعیت کے کارکن اداکررہے ہیں،اللہ کے دین کی سربلند ی کے لیے دن رات نوجوان ایک کریں،جمعیت کی ایک نرسری ہے اس کی تیار کردہ قیادت آج پاکستان اور آزاد کشمیرمیں تحریک کی ہر سطح پر قیادت کررہی ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزا دکشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کشمیرمیں نوجوانوں کی سرپرستی کی اورجب وہ ناظم اعلیٰ تھے تو انھوں نے کشمیرکے طول ورعرض میں جمعیت کے کام کو منظم کیا،انھوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ان کی محنت اور حوصلہ افزائی کی نتیجہ میں آج آزا دخطے ،میں اسلامی جمعیت طلبہ سے فارغ ہونے والے نوجوان اہم ذمہ داریوں پر موجود ہیں،جنھوں نے بیس کیمپ میں اسلامی تحریک ایک قوت بنایا،مقبوضہ کشمیرمیں بھی جمعیت نے نوجوانوں کو منظم کیا جو آج مجاہدین کا ہر اول دستہ ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی تحریک ہویا لادین قوتوں کا راستہ روکنا ہوہر محاذہر جمعیت نے نمایاں خدمات انجام دیں جس پرہمیں فخر ہے،جمعیت پر آج بھی ہمیں فخر ہے ۔ہم اپنے آپ کو آج بھی جمعیت کا کارکن سمجھتے ہیں۔