تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

شباب ملی19جون کو راولاکوٹ میں اک شام انقلابیوں کے نام کے عنوان سے عظیم الشان پروگرام منعقد کرے گی،قیوم افسر
لیاقت بلوچ،سید صلاح الدین،جنرل حمید گل،عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان خصوصی خطاب کریں گے
شباب ملی مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے جو پسیے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتی ہے اور ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے
راولاکوٹ( پ ر)چیئرمین شباب ملی ضلع پونچھ سردار قیوم افسر نے کہا ہے کہ شباب ملی پونچھ19جون بروز بدھ شام 7بجے اولڈ نادر ا آفس کے سامنے اک شام انقلابیوں کے نام کے عنوان سے عظیم الشان پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے،شباب ملی کے چیئرمین سردار قیوم افسر نے عہدیداران کے ہمراہ مشاورتی بورڈ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شباب ملی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ تنظیم ہے،نوجوانوں کی فعال تنظیم نے گذشتہ سال اک شام ملت کے شہداء کے نام سے منعقد کر کے مقبوضہ کشمیر ،افغانستان ،چیچنیا کے مجاہدین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا تھا ،ہجیرہ کے مقام پر اک شام مظلوموں کے نام سے عظیم الشان پروگرام کر کے تمام مظلوم طبقات کی بھرپور نمائندگی کی تھی،سردار قیوم افسر نے کہا ہے کہ اس سال تنظیم اک شام انقلابیوں کے نام کے عنوان سے پروگرام کر کے ملت کے انقلابی اور سرفروش نوجوانوں کو اکھٹا کر ئے گی،انہوں نے کہا کہ نوجوان کی شام غازیوں اور شہیدوں کے وارثوں سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،جنرل(ر) حمید گل،سید صلاح الدین چیئرمین متحدہ جہاد کونسل،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔قیوم افسر نے مزید کہا کہ اس موقع پر وڈیو شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ،اس موقع پر چیئرمین شباب ملی کے ہمراہ وائس چیئرمین شباب ملی حافظ ساجد علی کان،صدر حلقہ علی حسن اعوان،صدر حلقہ پاچھوٹ آصف حیات،صدر سٹی فضائل ریاض،صدر حلقہ سردار امتیاز حسین صدر حلقہ نمبر1عباسپور عمران ظفیر،سردار عمیر شفیع،افتخار انجم میر،تاجر راہنما سردار امتیاز خان،سیکرٹری سردار راشد یعقوب ٹریڈ ز کے صدر آصف جاوید قاضی،زبیر سیکرٹری شہر سردار محسن امتیاز،زوہیب نسیم وقاص اور دیگر راہنما بھی موجود تھے،