تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے کشمیری بھارت کی درندہ صفت کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں اور آزادی کے حصول کی خاطر تاریخی قربانیاں دے رہے ہیں۔بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آئی ۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے ۔کارکنان منظم ہوکر جماعت کے پیغام کو پھیلائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بچے ہاتھوں میں کنکر اٹھا کر بھارتی فواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ان حالات میں ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے ۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھارت کا سنجیدہ طبقہ بھی احتجاج کررہا ہے مگر پاکستانی سیاستدان اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے ہیں وہ محض ایک دوسرے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دیا جائے۔اقوام متحدہ اپنا وعدہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ہزاروں افراد کی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے اور اب بھی جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور بیس کیمپ کی حکومت بھی کشمیر کی آزادی کے حوالے سے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے۔بھارت اس وقت کشمیر کی جنگ ہار چکا ہے اب کنٹرول لائن پر گولہ باری کررہا ہے۔بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کسی بھی صورت کشمیریوں کی تحریک کو دبانہیں سکتا ہے آخر کار کشمیر آزاد ہوگا ۔راجہ فاضل تبسم نے کہا کہ طاغوتی قوتیں اس وقت ہماری نسل نو کو بگاڑ کا شکار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔ہمیں اسلامی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانا ہوگا اور اپنی زندگیوں کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالناہوگا۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites