تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے رواں بجٹ پر وفاقی حکومت کی طرف سے کٹوتی افسوس ناک ہے فی الفور کٹوتی ختم کر کے پرانا بجٹ بحال اور اضافہ کیا جائے ،بجٹ پر کٹ لگانے سے آزادکشمیر میں زیر کار منصوبے التواء کا شکارہیں ،میڈیکل کالجز اور دیگر منصوبوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ،آزادکشمیر میں گذشتہ سالوں سے بجٹ 99فیصد جبکہ دیگر صوبوں کی شرع 60فیصد رہی اس کے باوجود کٹوتی لگانا باعث تشویش ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی 87فیصد آبادی دیہات پر مشتمل جو گوں ناگوں مسائل کا شکار ہے ،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہیں آزادکشمیر میں شرح خواندگی 77فیصد ہونے ہونے کے باوجود تشویشناک حد تک بے روزگار ہیں بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہونے کے باوجود 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کشمیر افیئر کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بجٹ پر کٹ کو ختم کرتے ہوئے فنڈز واگزار کرے اور گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے طلبہ کے وظائف میں اضافہ اور میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites