تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے ،اب آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے ،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں ،حالیہ انتخابات میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف ریفرنڈم کر لیا ،مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے کھلی جیل میں تبدیل کر کے خون کی خولی کھیل رہا ہے اقوام متحدہ عالمی اداروں کی خاموشی سے نریندر مودی مزید شہ پا کر مظالم ڈھا رہے ہیں حکومت پاکستان واضح اور دوٹو ک پالیسی اختیار کرے تا کہ کشمیریوں کو آزادی کی منزل مل سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،امیر ضلع لاہور اعجاز کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے مہاجرین مقیم پاکستان اس میں رنگ بھرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ،20لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر یہاں کی سیاسی جماعتوں اور اداروں کو فعال متحرک کریں ،رائے عامہ ہموار کریں مظالم کو یہاں اجاگر کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ہم مہاجرین کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites