تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیری پاکستان کے دفاع اور تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں،مسئلہ کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،حکومت پاکستان شملہ معاہدے کو ہندوستان کے منہ پر دے مارے اور جارحانہ سفارتی مہم تیز کرتے ہوئے دنیا کے ہر فورم پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے،حکومت پاکستان اپنے تمام تر وسائل کشمیر کی آزادی کے لیے صرف کرے ،آج حریت اور بھارت نواز قیادت دونوں جیلوں میں ہیں ہندوستان نواز قیادت آج سید علی گیلانی کے موقف کی تائید کررہی ہے ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اہل پاکستان کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کریں گے جماعت اسلامی پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی جاری رکھے گی پاکستان کے 22کروڑ عوام اور پوری امت کی طرف سے کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صبح آزادی تک ان کے شان بشانہ رہیں گے،مسئلہ کشمیرکا اول وآخرحل جہاد ہے،نریندمودی نے کشمیرکی متنازعہ حیثیت ختم کرکے ہندوستان پر خود کش حملہ کیاہے،مودی کویاد رکھنا چاہیے کہ ہم احمد شاہ ابدالی اور محمو دغزنوی کے وارث ہیں،حکومت پاکستان بیس کیمپ کی حکومت کو وسائل فراہم کرے اور یہاں کی قیادت کو موقع دے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی زبان میں اپنے مسئلے کو بیان کرے،کشمیرمیں حق وباطل کا معرکہ برپا ہے فتح حق کی ہوگی،مودی کی غیر دانش مندانہ فیصلے نے ہندوستان نواز پارٹی پر بھی آشکار کردیا ہے کہ وہ ماضی میں غلط تھیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد کے عید گاہ روڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمود خان ،کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم،شیخ عقیل الرحمان،ارشد بخاری،قاضی شاہد حمید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوجاتا تو اچھا تھا مگر بھارت کی ہٹ دھرمی نے اس مسئلے کو طویل کیا اب مسئلے کا واحد حل جہاد ہے،انھوں نے کہاکہ جس طرح آزاد کشمیرکے وزیر اعظم نے تمام پارٹیوں کے اعتماد میں لیااور مشترکہ موقف اختیار کیا اسی طرح وفاق کو بھی چاہیئے کہ وہ اس موقع پر قومی اتحاد اور اتفاق کوبرقراررکھے قومی اتحاد قائم رکھنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ،مشترکہ سیشن کے موقع پر میں نے پیپلزپارٹی ،ن لیگ اے این پی جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کو کہاہے کہ جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوجاتا ہم سب کو ساری سرگرمیاں ترک کر کے کشمیرپر توجہ مرکوز کرنی ہوگی یہ ہماری سلامتی اور بقا کا سوال ہے ،یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی جنگ ہے،اگر کشمیری یہ جنگ ہار گئے تو پاکستان بنجر صحرا بن جائے گا،یہاں سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے،جماعت اسلامی نے فیصلہ کیاہے کہ وہ کراچی سے چترال تک کشمیربچاؤمہم چلائے گی،پاکستان کے عوام کو بیدار کریں گے آج اپپارہ سے بھارت کے ہائی کمیشن تک مارچ کریں گے جمعہ کو پورے ملک میں احتجاج کریں گے،جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوجاتا ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،میں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پوری کشمیری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک لڑیں گے اور کشمیریوں کو آزادی دلوائیں گے،اگر جنوبی سوڈان ،مشرقی تمیور آزاد ہوسکتا ہے تو کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق کیوں نہیں دیاجاتا۔انھوں نے کہاکہ اس نازل مرحلے پر بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مطلوبہ کردار ادا کریں،حکومت پاکستان فوری طورپر پوری دنیا میں ووفود بھیجے اور حمایت حاصل کرے،انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیرکو تقیسم کرنے کے لیے جو سیز فائر لائن پر باڑلگی گئی ہے اس کو ختم کیا جائے کشمیریوں کو تقسیم کرنے والی دیوار برلن کی طرز کی دیوار کو کشمیری نہیں مانتے یہ ختم کی جائے ،ہندوستان نے خود شملہ معاہدہ توڑ دیاہے اب حکومت بھی اس معاہدے کو مودی کے منہ پر مارے،حکومت نے بھارت کے سفیر اور تجارت ختم کرنے کے اچھے اقدام کیے ہیں مگر یہ ابھی ناکافی ہیں،مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ میرا تعلق جس علاقے سے ہے وہاں کے اسلاف نے 1947میں بھی قربانیاں پیش کیں تھیں اور آج بھی تیار ہیں،میں سید علی گیلانی ،میر واعط عمر فاروق ،یاسین ملک ،شبیر شاہ آسیہ نداربی اور پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ آزاد تک آپ کے ساتھ ہیں آپ کو تنہانہیں چھوڑیں گے،پوری پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ آپ کے ساتھ ہے ،اس موقع پر وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان نے سراج الحق کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ پاکستان کے پہلے لیڈر ہیں جو سب سے پہلے ہمارے پاس آئے ہیں،وہ درد دل رکھتے ہیں،ان کی باتو ں کو من وعن تسلیم کرتاہوں۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites