تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھا کر ان کے مستقبل کو محفوظ کر لیا ،الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر کفالت یتیم بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر معاشرے کے مفید شہری بنیں گے ،غریب اور یتیم بچوں کی کفالت پر سب پر فرض ہے ان بچوں کی اخلاقی اور دینی تربیت کا اہتمام کر کے الخدمت نے احسن اقدام کیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام شائننگ سٹارز کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر اور پاکستان کے مرکزی قائدین نے بھی خطاب کیا ،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے یتیم بچوں کے حوالے سے معزز مہمانان کو بریف کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خیر موجود ہے اور اہل خیر نے ہمیشہ غریب اور یتیم بچوں کا خیال رکھا ان کی ضروریات کو پورا کیا اسلام نے ہمیں ایسے بچوں کی کفالت کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر میں کیڈٹ کالج طرز کے سینٹرز قائم کررہی ہے تا کہ ان بچوں کو بھی ایسے ماحول میں تعلیم دی جائے جس سے معاشرے کے اعلیٰ افراد کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں اہل خیر دست تعاون مزید بڑھائیں تا کہ ان بچوں کی اچھے انداز سے تعلیم وتربیت اور کفالت کا اہتمام ہو سکے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اعلیٰ اخلاق سے میزین ہو کر معاشرے میں اپنا مقام پیدا کریں تعلیم پر توجہ دیں نماز پابندی سے ادا کریں اپنی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites