تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کشمیرکی آزادی کا سورج طلوع ہوگا،بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے 6نومبر کو لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا،شہداء کے مشن کی تکمیل تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،نریندرمودی اور آر ایس ایس ایک بار پھر وہی تاریخ دوہرانا چاہتے ہیں عالمی برادری ا ورانسانی حقوق کے ادارے بڑے انسانی المیے کے رونما ہونے سے قبل اپنا کردارا داکرے اور ہندوستان کے خلاف فوجی کارروائی کرے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکز نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر نثار شائق سمیت دیگر ذمہ داران نے گفتگوکی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودخان نے کہاکہ کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستانی جبری قبضے کو قبول نہیں کیا اپنے حق کے لیے جہاد جاری رکھا ہوا ہے ،کشمیری آزادی کی منزل کے حصول تک جہاد جاری رکھیں گے،جو قوم اپنی آزادی کے لیے 5لاکھ افراد قربان کردے ا س کو آزاد کی منزل سے کوئی طاقت محض ظلم کی بنیاد پر آزادی کی منزل سے دور نہیں کرسکتی ،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا 46 واں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 10-9 نومبر کو اسلام آباد مرکز جماعت میں منعقد ہو گا ۔ تمام اراکین جنرل کونسل اس اجلاس مین بھرپور طور پر شرکت کریں، مرکزی ذمہ داران اور امرائے اضلاع،امرائے حلقہ جات،اراکین جنرل کونسل سے رابطہ کریں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور دیرپا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرنے میں مضمر ہے۔ کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے برعکس کوئی حل کشمیری قبول نہیں کریں گے۔ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق فراہم کرے۔ نریندر مودی ایک نہیں 10 کشمیر کے نقشے سامنے لائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ایک بھی کشمیری ہندوستان کے ساتھ جانے اور رہنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites