تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نونہال ہمارا روشن مستقبل،نوجوانوں کے سیر ت و کردار کی تعمیر میں جمعیت کا رول ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعیت کے سابقین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ،تحریک آزادی کشمیر میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا طلبہ مسائل کے حل کے لیے جمعیت نے ہمیشہ لیڈنگ رول ادا کیا ،ملکی کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی امت کو باکردار نسل فراہم کی ،مغربی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھا ،دجالیت کے پرفتن دور میں جمعیت کے نوجوان چیلنجز سے نبرد آزاما ہونے کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ قرآن وسنت سے اپنا تعلق مضبوط کریں ،مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ،تربیتی ورکشاپ سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر،ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ مسرور ظفر سابق ناظمین کشمیر،راجہ جہانگیر خان،نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کے 5اگست کے اقدام کے بعد آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سب سے پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اٹھے اور کشمیر بچاؤ کاروان چلایا اور ہزاروں نوجوانوں کو لے کر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کر کے قوم کو یکجا کیا 31اکتوبر کو کشمیر کا سقوط ہو چکا ہے اب مودی کی نظرین مظفرآباد اور اسلام آباد کی جانب لگی ہیں ایسے میں جمعیت کے نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جس سے اس پار مایوسی کا پیغام جارہا ہے کشمیری تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت ملنا چاہیے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جمعیت کے نوجوان معاشرے کے لیے سود مند،خوش اخلاق،اپنے والدین اور اساتذہ کا فرمابردارہونا چاہیے معاشرے میں فیض بانٹنا اس کا اعزاز ہو انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار نے نوجوانوں کو ہدف بنایا ہوا ہے مطالعے کے کلچر کو عام کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ،سیرت النبی ؐ ،سیرت صحابہ ؓ کا مطالعہ کریں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ایک ایک طالب علم تک جمعیت کی دعوت پہنچائیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ شجر سایہ دار کی حیثیت سے نوجوانوں کو سیرت و کردار کی تعمیر اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کو مثبت سرگرمیوں سے جوڑا ،تحریک آزادی کشمیر میں جمعیت کا کردار سب پر عیاں ہے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک مرحلے سے گز ررہی ہے حکومت پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے محض ایک تقریر مسئلے کا حل نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دیں دنیا کے اہم ممالک کے دورے کریں عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں فضا سازگار ہے اس سے استفادے کے لیے سفارتی مہم منظم کی جائے اور دنیا کو اپنے ساتھ ملایا جائے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites