تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،شہداء کے مقدس لہو کے صدقے کشمیرآزاد ہو گا ،کشمیری آزادی کی تحریک میں اپنا سب کچھ قربان کرچکے کشمیریوں نے ہندوستان کے قبضے کو ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں کیا،انسانی تاریخ کے سب سے بڑے کرفیو اور دنیا کی سب سے بڑی جیل مقبوضہ کشمیر ہے ،161دنوں سے کشمیری کھلی جیل میں بند ،انسانی حقوق کے علمبردارکشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی توڑ کر اپنا کردار ادا کریں ،کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کے ساتھ سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے گے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ویژن2030کے مطابق ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں لوگوں کو جماعت میں شامل کریں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پاکستان اور آزادکشمیر میں کشمیر بچاؤ مارچ منعقد کر کے رائے عامہ کو بیدار کیا اور 22کروڑ عوام کو کشمیریوں کی پشت پر لا کھڑا کیا ،کشمیر کی آزادی کے لیے جماعت اسلامی پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 5اگست کے ہندوستان اقدامات کے بعد جماعت اسلامی کے سوا دیگر کسی قومی جماعت نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو وقت اور حالات کا تقاضا تھا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پورے پاکستان میں کشمیربچاؤ مارچ منعقد کر کے قوم کو اگھٹا کیا اورتقسیم کشمیر کے حوالے سے ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایااسلام آباد میں لاکھوں افراد کا اجتماع منعقد کیا جس کے ذریعے سے اسلام آباد کے حکمرانوں اور بین الاقوامی برادری کوپیغام دیا کہ کشمیر یوں کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ ان پر مسلط نہیں ہونے دیں رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل،بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں 31اکتوبر کو سری نگر کا سقوط ہو چکا اب نریندرمودی کا اگلا ہدف مظفرآباد اور اسلام آباد کو ہڑپ کرنا ہے حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites