تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں سے کشمیر ی نہ پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے نریندرمودی کے بڑوں کو 1947ء میں ہمارے آباؤاجداد نے ٹوپی دار بندوقوں کو کلہاڑیوں سے اس خطے کے بھگایا تھا ہندوستان نے حماقت کی تو کشمیریوں کو ہندوستانی افواج کا قبرستان بنا دیں گے ،آزادخطے کے بہادر مجاہد صفت عوام اور سابق فوجی مودی کی فوج کو سبق سیکھائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم غازیوں اور شہداء کی اولاد 200سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستانی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متبادل حکمت عملی بنائے اور کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ عالمی برادری کو ہندوستانی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنی چاہیں ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انخراف کر رہا ہے اقوام متحدہ چیپٹر7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 165دن بیت چکے سرد موسم میں افواج گاؤں کا محاصرہ کر کے پیروجوان کو گھروں سے باہر نکال کر برف پر لیٹا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں نوجوانوں کو ٹارگٹ کر کے گرفتار کیا جارہا ہے وفات پا جانے والوں کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے کشمیر ی اپنے مردے گھروں کے اندر دفنا رہے ہیں کشمیری آزادی کے لیے ہر قربانی پیش کرچکے ہیں حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ،کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا فوری دورہ کر کے سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور کرفیو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites