تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

چڑہوئی (پ ر) ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی آزدی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر چکے ،حکومت پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرے، 72سال سے کشمیری تکمیل پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنت لڑ رہے ہیں ۔ 166دنوں سے کشمیری کرفیو سے کھلی جیل میں بند ہیں ، اقوام متحدہ کی خاموشی ہندوستان کو مظالم کی مزید شہ دے رہی ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمران مفادات سے نکل کر امت کی ترجمانی کا حق ادا کریں ، یہ خطہ شہداء کے مقدس لہو کے صدقے آزاد کروایا بقیہ کشمیر کی آزادی ہم پر فرض اور قرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر رہنما غفارت شاہد کے والد چودھری محمد عالم مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی ، امیر حلقہ ممتاز حسین ، قاضی سلمان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ محمد عالم مرحوم کی سیاسی ، سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ بزرگوں کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں جن مقاصد کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی 72سال گزر چکے ہیں وہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے ۔ قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ جماعت اسلامی کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی کرنا ہے ، انہوں نے کہا یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے مگر نا اہل قیادت کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہیں ۔ ووٹ دیتے وقت دیانتدار اور امانت دار قیادت کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ہمارے لیے بڑا سرمایہ ہی جو بیرون ملک کشمیر کے سفیر ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ سری نگر کا سقوط ہو چکا ہندوستان کی نظریں اب اسلام آباد کی طرف ہیں ۔ حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites