تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

راولاکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 13ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آزاد حکومت کو جو اختیارات ملے اب14ویں ترمیم لا کر اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی ،آزاد خطہ ہمارے آباؤاجداد نے مسلح جدوجہد کر کے آزاد کروایا تھا اور اسے آزادی کا بیس کیمپ بنایا تا کہ بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کی جائے ،آزادی کے اس بیس کیمپ کو اختیارات دینے کی بجائے اختیارات واپس لینے سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہو گئے اس سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو مایوسی کا پیغام جائے گا ،حکمران دانشمندی کا مظاہرہ کریں تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک مرحلے پر ہے ایسی کوئی بے تدبیری نہ کی جائے جس سے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریاست کے دونوں آزاد خطے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو با اختیار اور باوسائل بنایا جائے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے باعث رغبت ہوں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اگر آزاد خطوں کے اختیارات کے حوالے سے کوئی بے تدبیری کی گئی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی ،انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان اور پاکستانی قوم سے ہمیں نہ پہلے کوئی گلہ تھا اور نہ اب ہے لیکن پاکستان کے حکمرانوں نے آج تک مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جو قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا سٹینڈنگ آرڈر تھا تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک مرحلے پر ہے ایسے میں کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس کو جواز بنا ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو گمراہ کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں ان مظالم کو چھپانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کونشانہ بنایا جارہا ہے حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مہم منظم کر کے ہندوستان کو دنیا کے ہر فورم پر کٹہرے میں کھڑا کرے ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites