تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

گلگت(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں ،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے جب تک یہ حقوق عوام کو مل نہیں جاتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،وفاق کی مداخلت نے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا ہے صاف اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتی ہے ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ وفاق کی طرف سے مسلسل مداخلت کی وجہ سے عوام کی رائے کو بلڈوز کر کے جعلی حکومتیں مسلط کی جاتی ہیں جو عوام کے مسائل اور ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی بجائے لوٹ مار میں مصروف رہتی ہیں ،گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نا اہل قرار دیں ،پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے عوام کی شدید شکایات ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جائے ،جماعت اسلامی کی خدمات عوام کے سامنے ہیں زلزلہ یاسیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت جماعت اسلامی نے ہمیشہ آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے انتخابات کے مرحلے پر عوام ان خدمات کو پیش نظر رکھ کر ووٹ دیں تا کہ جماعت اسلامی اسمبلی میں پہنچ کر عوام کی بہتر نمائندگی اور ترجمانی کر سکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب امیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،اسماعیل شریعت یار،مولانا عبدالسمیع ،نظام الدین ،مولانا تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے جماعت اسلامی ہی یہاں کے عوام کو حقیقی حقوق دلوا سکتی ہے جماعت اسلامی کی خدمت کی پوری تاریخ ہے ہم نعروں اور دعوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں جماعت اسلامی اپنے اداروں کے ذریعے ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے پینے کے صاف پانی کا اہتمام کررہی ہے تعلیم کے میدان میں ہماری خدمات کی قوم معترف ہے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں اس لیے ہم عوام سے توقع کرتے ہیں وہ درست فیصلہ کرے گی اور جماعت اسلامی کو اعتماد دے گی تا کہ ہم اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق کی پاسبانی کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو ڈیمز کی رائلٹی دے یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ اختیارات فراہم کرے ۔گلگت بلتستان کے عوام پر اعتماد کیا جائے سی پیک منصوبے کا یہ گیٹ وے ہے اس لیے یہاں سی پیک کے فوائد بھی ہونے چاہیں یہاں کے لوگوں کو ملازمتوں میں ترجیح بنیادوں پر رکھا جائے زیادہ سے زیادہ اختیارات اور وسائل فراہم کیے جائیں ۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites